نئی دہلی، (پریس ریلیز)۔ ساہتیہ اکادمی کے زیراہتمام سالانہ جشن ادب اس مرتبہ بڑے پیمانے پر دہلی و اطراف کے شائقین ادب کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چھ روزہ تقریب میں اس بار 400 سے زائد ادیب، 40 سے زیادہ مختلف تقاریب میں لگ بھگ 60 زبانوں کی نمائندگی کریں گے۔ جشن ادب کی شروعات اکادمی کی سال بھر کی اہم کارکردگیوں کی نمائش سے ہوگا جس کا افتتاح وزیر مملکت برائے ثقافت جناب ارجن رام میگھوال کریں گے۔ جشن ادب کی اصل کشش ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2022 کی تقریب 11 مارچ کو کمانی آڈیٹوریم میں شام 5.30 بجے منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر انگریزی کے ممتاز ادیب اور اسکالر اُپامنیو چٹرجی کو مدعو کیا گیا ہے۔ سموتسر لیکچر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس دیپک مشرا کے ذریعہ دیا جائے گا۔ دیگر پروگراموں میں 7 ادباء کانفرنس، 15 محفل افسانہ، 13 پینل مباحثہ کے علاوہ ناری چیتنا، اسمتا، کتھا سندھی، ادیب سے ملاقات اور فرد و تخلیق جیسے نئے پروگرام بھی جوڑے گئے ہیں۔ بچوں کے لیے خاص پروگرام کے ساتھ ہی ثقافتی پیشکش بھی اس تقریب کی اہم کشش ہوں گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سری نواس راؤ نے بتایا کہ اس سال جشن ادب ’ہندستانی ادب اور ثقافت کی اتحاد‘ کے موضوع پر مرکوز ہے۔ سابقہ برسوں میں منعقد ہونے والے پروگراموں جیسے پُروتری، آدی واسی کانفرنس، یوا ساہیتی، آؤ کہانی بنیں، ایل جی بی ٹی کیو کانفرنس اور نیشنل سمینار کے علاوہ اس بار کچھ اضافی موضوع بھی جوڑے گئے ہیں جیسے جی 20 کو مرکز میں رکھتے ہوئے ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ عنوان پر کل ہند شعری نشست، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت، نظریہ اور ادب، اور ’ادب اور خواتین کو بااختیار بنانے‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔
قومی سمینار کا موضوع ’عظیم شعرا کی یادیں، تحریک آزادیِ ہند اور قوم کی تعمیر‘ ہوگا جس کا افتتاحی خطبہ ہندی کے ممتاز شاعر، نقاد اور اکادمی کے فیلو پروفیسر وشوناتھ تیواری اور کلیدی خطبہ ممتاز نقاد آشیش نندی دیں گے۔ مادری زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ’مادری زبان کی اہمیت‘ پر ہندوستان میں آدیواسی قوم کے رزمیہ، سنسکرت زبان اور ہندستانی ثقافت وغیرہ پر بھی مباحثہ رکھی گئی ہے۔ کچھ دیگر خصوصی پروگرام جیسے ’فرد و تخلیق‘ میں مشہور سماجی مصلح اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی اور مشہور صنعت کار و ادیب سنیل کانت مُنجال، کتھا سندھی پروگرام میں اردو کے ممتاز فکشن نگار عبدالصمد، ادیب سے ملاقات پروگرام میں معروف میتھلی اور ہندی ادیبہ اوشاکرن خان موجود رہیں گی۔ ثقافتی پروگراموں کے تحت برج کی ہولی، قوالی اور جینت کستوار کی کتھک پیش کی جائے گی۔ جشن ادب کے دوران قزاقستان سے آئے ہوئے مہمان ادیب بھی موجود رہیں گے اور اس پورے ادبی تقریب کو نزدیک سے دیکھیں گے۔ انڈو-قزاق ادیب کانفرنس اور بیرون ملک میں ہندستانی ادب و ثقافت پر بھی بات چیت ہوگی۔ ساہتیہ اکادمی کے ذریعہ شائع کتابیں روزانہ صبح دس بجے سے شام 7 بجے تک نمائش اور خصوصی رعایت پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
پروگرام میں شامل ہورہے کچھ معروف ادیب، ڈرامہ نگار، فلم ساز، پبلشر، صحافی ہیں — سرجیت پاتر، لیلادھر جگوڑی، آشیش نندی، شین کاف نظام، ابھیراج راجندر مشر، وائی ڈی تھونگچی، ارجن دیو چارن، طارق چھتاری، موہن آگاشے، کیتن مہتا، دیاپرکاش سنہا، سونل مان سنگھ، جتن داس، مرنال مری، اتل تیواری، وید پرتاپ ویدک، آلوک مہتا، اشوک گھوش وغیرہ۔