منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

سلمان خان 57 سال کے ہوئے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 27, 2022
in فن فنکار
0
34 سالہ فلمی سفر کی تکمیل پر سلمان خان نے کہی یہ بات
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان آج 57سال کے ہو گئے ۔27دسمبر1965کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا اصل نام عبد الراشد سلیم سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے مشہوراسکرین پلے اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988میں فلم’ بیوی ہو تو ایسی‘ سے کی۔ فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا۔
سال 1989میں سلمان کو راج شری پروڈکشن کے بینر میں بنی فلم ’‘میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سورج بڑجاتیاکی ہدایت کاری میں فلم میں نے پیار کیاسپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئرکا سب سے اعلی میل ڈبیو اداکار کا ایوارڈ ملا۔ میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان خان شائقین کے درمیان اپنی پہچان بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئے ۔ سال 1991میں آئی فلم صنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس سال سلمان کی فلم ساجن سامنے آئی۔ اس فلم میں اس کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں سلمان نے رومانٹک کے ساتھ ہی جذباتی کردار سے شائقین کو مدہوش کر دیا۔
سال 1994میں راجکمار سنتوشی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کے اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کی جاتی تھی کہ وہ رومانی کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔
لیکن سلمان خان نے عامر خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ کردار سے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ سال 1994میں ہی سلمان کو ایک بار پھر سے راج شری پروڈکشن کے بینر کے تلے بنی فلم ہم آپکے ہیں کون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ خاندانی پس منظر میں بنی اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ ایک بار پھر سے کافی پسند کی گئی ۔ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹایم ہٹس میں شمار ہو گئی۔
سال 1997میںمنظر عام پر آنے والی فلم جڑواں میں سلمان نے دوہرا کردار اداکرکے شائقین کو پرجوش کر دیا۔ سال 1998میں انھوں نے اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم پیار کیا توڈنا کیا،میںکام کیا ۔ اس فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ کاجول تھی ۔ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپرہٹ ثابت ہوئی ۔ سال 1999میں دکھائی گئی فلم ہم دل دے چکے صنم سلمان کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان کی جوڑی ایشوریہ رائے کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔اجے دیوگن جیسے سنجیدہ اداکار کی موجودگی میں بھی سلمان کی اداکاری کو ناظرین نے خوب سراہا تھا۔
سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام سلمان کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان خان نے اپنی رومانٹک کے ساتھ جذباتی اداکاری سے شائقین کو مسحورکر دیا۔ اسی سال انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ باغبان میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ایک چھوٹے سے کردار میں بھی سلمان ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہے۔ 2005 کی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کترینہ کیف کے ساتھ سلمان کی جوڑی کو کافی پسند کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم نو انٹری اور سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم پارٹنر کے ذریعے اپنی زبردست کامک ٹائمنگ ناظرین کے سامنے پیش کی۔
سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم وانٹیڈ نے ان کے کیریئر میں بے مثال تبدیلیاں لے کر آئی۔ پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک ماچو ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے اس انداز کو شائقیننے خوب پسند کیا۔ وانٹیڈ ٹکٹ کھڑکیوں پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2010 میں سلمان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم دبنگ میں کام کیا۔ ابھینو کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک بار پھر ناظرین کے سامنے اپنی مردانہ تصویر پیش کی۔ فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
سال 2011 ایک بار پھر سلمان خان کے کیریئر کے لیے کامیابیوں سے بھرا سال ثابت ہوا۔ اس سال سلمان خان کی ریڈی اور باڈی گارڈ جیسی فلموں نےٹکٹ کھڑکی پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کما کر تاریخ رقم کی۔سال 2012 میں سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ 2 نے بھی باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔
سلمان کی سال 2014 میں جئے ہو اور کِک جیسی سپرہٹ فلمیں نظر آئیں۔ کِک نے باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کمائی کی۔ ان کی سال 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو جیسی سپر ہٹ فلمیں نظر آئیں۔ بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ کمائے۔ پریم رتن دھن پایو میں سلمان خان نے دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ فلم نے 207 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔سال 2016 میں سلمان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے 300 کروڑ کمائے۔ سال 2017 میں سلمان خان کی ٹیوب لائٹ اور ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوئی۔ ٹائیگر زندہ ہے باکس آفس پر 339 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔
سلمان خان کی فلم ریس 3 سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے 170 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ سال 2019 میں سلمان کی بھارت اور دبنگ 3 کی ریلیز ہوئی۔ بھارت نے 209 کروڑ جبکہ دبنگ 3 نے 150 کروڑ کی کمائی کی۔ سال 2021 میں سلمان کی رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی اور آخری ریلیز دیکھی گئی۔ سلمان خان اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک تقریباً 100 فلموں میں کام کیا۔ سلمان خان کے کیرئیر کی قابل ذکر فلموں میں پتھر کے پھول، دل تیرا عاشق، کرن ارجن، خاموشی، جیت، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، بندھن، بی بی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، گرو،مجھ سے شادی کروگی، یوراج ،ویر شامل ہیں۔ شامل ہے. سلمان کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3 اور کسی کا بھائی کسی کی جان نمایاں ہیں۔

Tags: جنم دنسلمان خانعبد الراشد سلیم
ShareTweetSend
Previous Post

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے: شہباز شریف

Next Post

او بی سی ریزرویشن پر بی جے پی کے آنسو گھڑیالی:اکھلیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

او بی سی ریزرویشن پر بی جے پی کے آنسو گھڑیالی:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In