پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

سنبھل واقعہ آر ایس ایس-بی جے پی کی سازش: پون کھیڑا

دیا ہے کہ بٹیں گے تو کٹیں گے کا قابل مذمت نعرہ دینے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں کوئی بھی شہری ’سیف‘ نہیں ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2024
in دہلی نامہ
0
پون کھیڑا کا مودی کے بدعنوانی مخالف بیان پر سوال
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس نے اتر پردیش کے سنبھل میں پیش آنے والے واقعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ  کی سازش کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں کوئی بھی ’محفوظ‘ نہیں ہے۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ سنبھل واقعہ نے واضح کر دیا ہے کہ بٹیں گے تو کٹیں گے کا قابل مذمت نعرہ دینے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں کوئی بھی شہری ’سیف‘ نہیں ہے۔ سنبھل میں جس طرح مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے ویڈیو منظر عام پر آئے ہیں وہ وزیر اعلیٰ اور بی جے پی-آر ایس ایس کے درمیان ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہیں۔ جو مغربی اتر پردیش ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت رہا ہے، وہاں سازش کے تحت تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتے ہیں کہ مرنے والوں کی جان آدتیہ ناتھ انتظامیہ نے لی ہے اور سنبھل میں بھائی چارے کو آگ لگانے کے لئے صرف بی جے پی-آر ایس ایس ذمہ دار ہے۔ اقلیتی برادری کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کرنے والی مودی-یوگی حکومت نے آناً فاناً عدالت میں عرضی داخل کرائی۔ یہ واضح ہے کہ انتظامیہ کی پوری تیاری تھی کہ کسی طرح سنبھل کے ذریعے ریاست کا ماحول خراب کیا جاسکے۔ اس سے قبل بہرائچ میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران شہر کو فسادی عناصر کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس پورے معاملے میں بی جے پی نہ تو سروے کروانا چاہتی تھی اور نہ ہی روکنا چاہتی تھی، اس کا مقصد صرف بھائی چارہ ختم کرنا تھا۔ سروے ٹیم کے ساتھ آنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ ریاست میں ضمنی انتخابات کے بعد یوگی حکومت نے تشدد اور نفرت کی سیاست کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ اس تشدد میں کئی بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ بھائی بھائی میں نفرت پھیلانا اور فرقہ وارانہ آگ لگانا بی جے پی آر ایس ایس کا ڈی این اے ہے اور ان کی رگ رگ میں بسا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک طرف ’ ایک ہیں تو سیف ہیں‘ کا کھوکھلا نعرہ تو دوسری جانب ایک فرقے کو دوسرے فرقے کے درمیان مذہب کو ڈھال بناکر دیوار کھڑی کرنا اور لوگوں کی جان لینا کونسی یکجہتی کا پیغام ہے۔ ایک جانب سب کا ساتھ سب کا وشواس کا ایک دہائی سے چلا آرہا جھوٹ، دوسری طرف اتر پردیش میں مذہبی بنیادوں پر سماج کو مسلسل نشانہ بنانا، محض معمولی اور سستی سیاست ہے۔ سیاسی فائدے کے لیے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی جانب سے بھائی چارے اور ہم آہنگی کو تباہ کرنا انتہائی قابل مذمت اور انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ہم بی جے پی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیں نہ کہ اپنے سیاسی مفادات کو۔

انہوں نے کہا ’’ہم وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا وہ اپنے ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت جی کے جون 2022 کے بیان پر عمل کریں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تاریخ ایسی چیز ہے جسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔ یہ نہ آج کے ہندوؤں نے بنائی اور نہ ہی آج کے مسلمانوں نے، یہ اس وقت پیش آئی…. ہر مسجد میں شیولنگ کیوں دیکھنا…. اب ہمیں کوئی تحریک نہیں کرنی ہے۔ اس کا جواب نہ تو مسٹر مودی، وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اور نہ ہی موہن بھاگوت جی کے پاس ہے۔کانگریس کے ترجمان نے کہا ’’ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے لگاتار ’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان‘ کی بات کی ہے۔ ایسے میں سنبھل کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نفرت کی سیاست کو پہچانیں، باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور قانونی طریقوں سے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔”

Tags: آر ایس ایسراشٹریہ سویم سیوکسنبھل واقعہفائرنگکانگریسکمیونیکیشن ڈپارٹمنٹماحولمودی
ShareTweetSend
Previous Post

سنبھل میں تشدد کے بعد انٹرنیٹ 24 گھنٹے کیلئے بند

Next Post

تجارتی میلے میں بہار پویلین توجہ کا مرکز بنا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تجارتی میلے میں بہار پویلین توجہ کا مرکز بنا

تجارتی میلے میں بہار پویلین توجہ کا مرکز بنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In