منگل, نومبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 4, 2024
in فن فنکار
0
ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح
0
SHARES
108
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این آئی/ایجنسیاں) ماڈل اور اداکارہ ثنا مقبول بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح بن گئی ہیں۔رنویر شوری، ثنا مقبول، سائی کیتن راؤ، نیجی اور کریتکا ملک بگ باس او ٹی ٹی 3 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں شامل تھے۔ ثنا مقبول نے نیجی کو شکست دے کر بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس شو کے گرینڈ فنالے میں میزبان انل کپور نے ثنا کا ہاتھ اٹھاتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔ ٹرافی کے ساتھ ثنا نے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔
ثنا مقبول کی اس جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ہر کوئی انہیں مبارکباد دے رہا ہے۔ ثنا مقبول نے کہا کہ میں یہاں جیتنے کے لئے آئی تھی اور میں جیت گئی۔ مجھے پیار کرنے کا بہت شکریہ۔ آپ نے مجھے ضدی ثنا سے ضدی فاتح ثنا میں تبدیل کر دیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کانٹرٹینمنٹ کی دنیا کی خبریں اور بطور خاص بالی وڈ اور سوپ اوپیراز کی خبر رکھنے والوں کے لیے ان کا نام جانا پہچانا ہے کیونکہ ثنا مقبول خان سنہ 2009 سے ہی ماڈلنگ اور سیریئلز میں نظر آ رہی ہیں۔لیکن اب ان کے ٹرینڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے ریئلٹی شو’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن تین کا تاج اپنے نام کر لیا ہے اور انھیں اس کے ساتھ ہی 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔انھوں نے یہ مقابلہ رونویر شوری جیسے منجھے ہوئے اور نامور اداکار سے جیتا ہے جو اپنے آپ میں کسی کارنامے سے کم نہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم میں دکھائے جانے والے ایک ماہ سے زائد دورانیے کے ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن تھری‘ میں جو پانچ لوگ فائنلسٹ کے طور پر بچ گئے تھے ان میں ثنا کے علاوہ رنویر شوری، کریتکا ملک، نائزی اور سائی کیتن راؤ شامل تھے۔جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب ہونے والے فنالے میں سب سے پہلے کریتکا مقابلے سے رخصت ہوئیں، اس کے بعد سائی کیتن گئے اور پھر رنویر شوری کو بھی الوداع کہا گیا۔لیکن سیزن تھری کے میزبان اور معروف اداکار انیل کپور نے رنویر شوری کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سیزن کسی کے نام سے یاد کیا جائے گا تو وہ رنویر شوری ہیں کیونکہ انھوں نے اس کو اپنی شخصیت کی وجہ سے زندہ جاوید رکھا۔آخیر میں نائزی اور ثنا مقبول بچ گئے جن میں سے ایک کو فاتح ہونا تھا۔ نائزی دراصل نوید شیخ ہیں جو ایک ریپر ہیں۔ نائزی ان کا ریپر والا نام ہے۔بہر حال جب ثنا مقبول کی فتح کا اعلان کیا گیا تو انھیں یقین نہیں آیا جبکہ نائزی کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا لیکن فتح کا اعلان ہو چکا تھا۔اس فتح کے بعد ثنا مقبول نے خبررساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جہاں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا وہیں مقابلے میں شامل اپنے حریفوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ مجھ سے محبت کرنے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے مجھے ضدی ثنا سے ضدی فاتح ثنا میں تبدیل کر دیا ہے۔‘ انھوں نے اپنی جیت کو ریپر نائزی کے نام وقف کرتے ہوئے مزید کہا کہ انھیں ’میری صلاحیتوں پر پورا یقین تھا۔‘انھوں نے بگ باس کے گھر میں اپنے تجربات کو شيئر کرتے ہوئے کہا: ’پہلے دو ہفتوں میں سب کچھ ٹھیک تھا۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا چیزیں بدلتی گئیں اور لوگ بدلتے رہے۔ جو لوگ ساتھ بیٹھتے تھے وہ آپ کے بارے میں برا بھلا کہنے لگے اور جو ساتھ نہیں بیٹھتے تھے وہ آپ کی پیٹھ پیچھے اور بھی زیادہ برائیاں کرنے لگے۔‘انھوں نے بتایا: ’ایک وقت ایسا آیا جب میں بالکل اکیلی رہ گئی۔ گھر میں گروپ بن رہے تھے، پھر ایک لمحہ ایسا آیا جب میرے دوستوں نے منہ موڑنا شروع کر دیا اور ایسا محسوس ہوا کہ میرے وہاں بننے والے سارے دوست، جو مجھے سمجھتے تھے، لاڈ پیار کرتے تھے، اور مجھے ہنساتے تھے، اب وہاں نہیں تھے۔‘
ثنا مقبول نے کہا: ’ان کے ساتھ رہنا، ان کے ساتھ کھانا پینا اچھا لگا۔ کسی اور چیز سے کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ یہ چار لوگ میرے ساتھ تھے۔ لیکن جیسے جیسے وہ جانے لگے، برا محسوس ہونے لگا اور گھر میرے خلاف ہونے لگا۔ لیکن مجھے لگتا تھا کہ مجھے یہ قوتِ ارادی نہیں چھوڑنی چاہیے اور میں پوری طرح سے متوجہ تھی۔‘

آئی ایم بی ڈی کے مطابق ثنا خان 13 جون سنہ 1993 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنا کریئر 16 سال کی کم عمر میں ہی اس وقت شروع کیا جب انھوں نے ’ایم ٹی وی سکوٹی ٹین دیوا‘ میں شرکت کی۔سنہ 2010 میں انھوں نے ڈزنی ٹین کے لیے ’ایشان: سپنوں کو آواز دو‘ میں سارہ کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ انھوں نے انڈیا کے مقبول سیریئلز ’کتنی محبت ہے-ٹو، اس پیار کو کیا نام دوں، اور ’وش‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے تیلگو اور تمل فلم سے فلموں میں بھی قدم رکھا ہے۔ان کی مسکراہٹ ان کا امتیاز ہے اور شاید یہ وجہ ہے کہ جب انھوں نے سنہ 2012 میں فیمینا مس انڈیا میں شرکت کی تھی تو انھیں ’سب سے خوبصورت مسکراہٹ‘ کا خطاب ملا تھا۔
ریئلٹی شو ان کے لیے نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل سنہ 2021 میں انھوں نے کلرز ٹی وی کے سٹنٹ پر مبنی شو ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 11 میں شرکت کی تھی اور سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔اور بگ باس او ٹی ٹی-تھری کو جیت کر انھوں نے شاید اپنے لیے بالی وڈ کا دروازہ کھول لیا ہے۔
31 سالہ اداکارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سوشل میڈیا پر وہ بگ باس کے تیسرے سیزن میں شرکت کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ اداکار رنویر شوری کے ساتھ ان کی نوک جھونک خاصی تیکھی تھی۔بعد میں رنویر شوری نے کہا کہ یہ سب کھیل کا حصہ تھا۔اسٹینڈ اپ کامیڈین اوررواں سال بگ باس سیزن-17 کے فاتح منور فاروقی نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر بہت مہم چلائی اور لوگوں کو انھیں ووٹ دینے کے لیے کہا۔ انھوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ نائزی بھی ان کے دوست ہیں اور ثنا بھی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ثنا فاتح ہوں۔

خبری باس لیڈی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ثنا مقبول یہ شو جیتنے کی سب سے زیادہ مستحق تھیں کیونکہ انھوں نے پہلے دن سے ہی لوگوں کو انٹرٹین کیا۔ وہ تنہا شرمسار کیے جانے کے خلاف کھڑی رہیں۔ انھوں نے لو کٹاریا، شیوانی کماری اور وشال پانڈے جیسے دوست بھی بنائے اور ان کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔

ٹروتھ سلیر نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’سچ میں یہ سیزن رنویر شویر کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے اپنا صد فیصد دیا۔ وہ اس کو جیتنے کے لیے سب سے زیادہ حقدار تھے لیکن افسوس کے آخر میں ووٹنگ ہی تھی جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ثنا نے رنویر کو نہ پسند کرنے کی بات کھلے عام کہی کیونکہ رنویر خواتین سے نفرت کرنے والوں میں ہیں۔فروزین زیک نامی صارف نے ثنا مقبول کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’انھیں مذہب کی بنیاد پر پسند نہیں کیا جاتا ۔ ان کا اپنا نظریہ ہے اور وہ فیمنسٹ ہیں۔‘

Tags: ’بگ باس سیزن تھری‘او ٹی ٹی پلیٹ فارمبگ باسثنا مقبولشکستضدی ثنافاتحگرینڈ فنالےنوید شیخ
ShareTweetSend
Previous Post

وائناڈ میں لینڈسلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 357 ہوگئی

Next Post

بنگلہ دیشی طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بنگلہ دیشی طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

بنگلہ دیشی طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In