جمعہ, جون 20, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پرسعودی عربیہ کا شدید رد عمل

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 21, 2023
in خاص خبریں
0
اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پرسعودی عربیہ کا شدید رد عمل
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض(ایجنسیاں)سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہائی دائیں بازو کے ایک سیاست دان کو قرآن کا نسخہ جلانے کی اجازت دینے پر سویڈش حکام کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا، "وزارت خارجہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی ضرورت کے مضبوط سعودی موقف کی تصدیق کرتی ہے۔”
قرآن پاک کو نذر آتش کا کام ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہارڈ لائن کے انتہا پسند رہنما راسمس پیلوڈن نے کیا۔ پیلوڈن، جن کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے، ماضی میں متعدد ایسے مظاہرے کر چکے ہیں جہاں انہوں نے قرآن کی بے حرمتی کی اور نذر آتش کیا۔پیلوڈن نے پولیس سے حاصل کیے گئے اجازت نامے میں کہا ہے کہ اس کا احتجاج اسلام اور اسے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی سویڈن میں آزادی اظہار پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے خلاف ہے۔ ادھر جرمن خبر رساں ادارہ ڈوئچ ویلے کا کہنا ہے کہ ترکی اور سویڈن کے مابین تناؤ پھیل کر ایک نئے بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ انقرہ نے سویڈش وزیر دفاع کا دورہ ترکی منسوخ کر دیا جبکہ اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف رہنما راسمس پالوڈن نے ایک مظاہرے کے دوران قرآن مجید کو نذر آتش کر دیا۔
ترکی میں استنبول اور سویڈن میں اسٹاک ہوم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان دونوں ممالک کے مابین سویڈن کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں مجوزہ شمولیت کے سلسلے میں پایا جانے والا اختلاف رائے ہفتہ 21 جنوری کو پھیل کر ایک نئے بحران کی شکل اختیار کر گیا۔
سویڈش حکام نے انتہائی دائیں بازو کے سویڈش ڈینش سیاست دان راسمس پالوڈن کو یہ اجازت دے رکھی تھی کہ وہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے ترکی مخالف احتجاجی مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اس سیاست دان نے اپنے ان ارادوں کا قبل از وقت اظہار بھی کر دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی ایک جلد کو نذر آتش کرنا چاہتے تھے۔
اس پر انقرہ میں ترک حکومت شدید ناراض تھی اور آج ہفتے ہی کے روز پہلے ترک وزیر دفاع نے یہ اعلان کیا کہ سویڈش وزیر دفاع کا اگلے ہفتے کے لیے طے شدہ دورہ ترکی منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ اسٹاک ہوم میں اسی مجوزہ مظاہرے کے لیے دی گئی سرکاری اجازت بنی تھی۔اس کے بعد استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اسٹاک ہوم حکومت سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ راسمس پالوڈن کو دی جانے والی مظاہرے کی اجازت منسوخ کرے۔ یہ مظاہرہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے کیا جانا تھا۔ ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ سویڈش حکام کی طرف سے پالوڈن کو دی جانے والی احتجاجی مظاہرے کی اجازت اظہار رائے کے حق کے زمرے میں آتی ہے۔
انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف سویڈش ڈینش سیاست دان راسمس پالوڈن کے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ سال بھی سویڈن بھر میں فسادات کی شکل اختیار کر لینے والے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
ہفتے کے روز راسمس پالوڈن عالمی وقت کے مطابق دن کے ایک بجے سے پہلے ہی اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے پہلے تقریباﹰ ایک گھنٹے تک تقریر کی۔ اس میں انہوں نے یہ کہہ دیا تھا کہ وہ قرآن کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر پولیس کی بھاری حفاظتی نفری بھی موجود تھی اور حاضرین کی تعداد سو کے قریب تھی، جن میں کئی صحافی بھی شامل تھے۔
اپنی تقریر میں راسمس پالوڈن نے سویڈن میں اسلام اور تارکین وطن پر شدید تنقید کی، جس کے اختتام پر انہوں نے قرآن کی ایک جلد کو لائٹر سے آگ لگا دی اور کچھ دیر تک جلتا ہوا قرآن پاتھ میں پکڑے رکھا۔پالوڈن نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا، ”اگر آپ کی سوچ یہ نہیں کہ اظہار رائے کی آزادی ہونا چاہیے، تو آپ کو کہیں اور جا کر رہنا چاہیے۔‘‘
اس احتجاجی مظاہرے کے وقت اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کی عمارت کے دوسری طرف ترکی کے حامی مظاہرین کا ایک چھوٹا گروہ بھی موجود تھا، جو ترکی کے موقف کی حمایت کر رہا تھا۔
اسٹاک ہوم میں راسمس پالوڈن کی طرف سے ایک مظاہرے کے دوران قرآن نذر آتش کیے جانے پر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے سویڈش حکام پر سخت تبقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے پر پابندی لگائی جانا چاہیے تھی مگر ایسا نہ کیا گیا۔
چاوش اولو نے الزام لگایا، ”یہ ایک نسل پرستانہ اقدام ہے۔ یہ اظہار رائے کی آزادی تو بالکل ہی نہیں ہے۔‘‘
اسی دوران ترک صدر ایردوآن کےایک ترجمان نے آج کہا کہ انقرہ کی طرف سے بار بار کی تنبیہات کے باوجود اسٹاک ہوم میں اس مظاہرے کی اجازت دنیا ”نفرت کی بنا پر جرائم اور اسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘‘
صدارتی ترجمان کے مطابق، ”مقدس اقدار پر حملہ آزادی نہیں بلکہ جدید بربریت ہے۔‘‘انقرہ حکومت کی اتحادی اور دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے جماعت ایم ایچ پی کے سربراہ مولود باہچیلی نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ترک پارلیمان سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کی منظوری نہیں دے گی۔‘‘

Tags: سعودی عربیہقرآننذر آتش
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل میں نیتن یاھو کی "اتحادی حکومت” پر خطرات کے بادل

Next Post

ہماچل پردیش تازہ برفباری کے بعد سردی کی زد میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش تازہ برفباری کے بعد سردی کی زد میں

ہماچل پردیش تازہ برفباری کے بعد سردی کی زد میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In