جمعہ, فروری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

مکتبہ جامعہ لمیٹڈ کو بچانا جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اولین ذمہ داری ہے: ڈاکٹر سید احمد خاں

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 23, 2024
in آئینہ شہر
0
مکتبہ جامعہ لمیٹڈ کو بچانا جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اولین ذمہ داری ہے: ڈاکٹر سید احمد خاں
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی۔ 22 اپریل (یواین آئی) مکتبہ جامعہ محض تجارتی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ اردو والوں کی پہچان اور شناخت ہے۔ اس نے کئی نسلوں کے ذہنوں کی تربیت کی ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعارف میں اس کا نہایت روشن کردار ہے۔ ممکن ہے نئے جامعہ والوں کو یہ بات نہ معلوم ہو مگر ایک زمانے تک مکتبہ کے بغیر جامعہ ملیہ اسلامیہ ادھورا تصور کیا جاتا تھا۔ ان خیالات کا ظہار اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارباب مجاز خصو صاً وائس چانسلر کو فوراً اس معاملہ پر توجہ دے کر حل کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ ماضی میں مسٹر نجیب جنگ (سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور پروفیسر خالد محمود کی کوششوں سے مکتبہ جامعہ کو ایک نئی زندگی ملی تھی۔ موجودہ وائس چانسلر کو بھی سابق وائس چانسلر کی طرح ہی اسٹیشنری اور بعض دیگر چیزیں مکتبہ جامعہ کے توسط سے جامعہ والوں کو خریدنے کا سرکلر جاری کرنا چاہیے۔ مسٹر نجیب جنگ کے اس ایک فیصلہ نے مکتبہ جامعہ کو مالد ار بنادیا تھا اور انھیں اردو کے ایک محافظ کے طورپر پیش کیا تھا۔ موجودہ وائس چانسلر کو بھی اسی فیصلہ کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف مکتبہ محفوظ ہوجائے بلکہ ان کا ذکر بھی اردو سے محبت کرنے والوں میں ہو۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے مزید کہا کہ پوری اردو دنیا میں شاید ہی کوئی ہو جس نے مکتبہ جامعہ کی کتابیں نہ پڑھی ہوں۔ بچوں سے لے کربڑوں تک کے لیے مکتبہ جامعہ کی کتابیں آج بھی خاصی اہم اور ضروری ہیں۔ جاری بیان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارگزار وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ وہ مکتبہ جامعہ کو بچانے اور اسے بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خاں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قدیم طلبا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مادر علمی کے ذمہ داروں پر مکتبہ جامعہ لمیٹڈ کو بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس موقع پر انھوں نے کنور دانش علی، جاوید علی خان، کمال اختر، فرحت عثمانی، عمیق جامعی، عارفہ خانم شروانی، بدر الدین قریشی، عبدالماجد نظامی، ڈاکٹر عمیر منظر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے المنائی سے بھی گزارش ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اردو کے ایک ادارہ کو بچائیں۔ اپنی تاریخ اور تہذیب کو اپنی آنکھوں کے سامنے اس طرح مٹتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی ہم قومی سطح پر تحریک شروع کریں گے نیز مکتبہ جامعہ پر ہم قومی کنونشن بھی بلائیں گے۔

Tags: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشنجامعہ ملیہ اسلامیہڈاکٹر سید احمد خاںمکتبہ جامعہ لمیٹڈنئی دہلی
ShareTweetSend
Previous Post

این سی پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کیا

Next Post

بی جے پی کا ‘400 پار’ کا نعرہ مکمل پھس ثابت ہونے والا ہے: ہڈا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بی جے پی کا ‘400 پار’ کا نعرہ مکمل پھس ثابت ہونے والا ہے: ہڈا

بی جے پی کا '400 پار' کا نعرہ مکمل پھس ثابت ہونے والا ہے: ہڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In