بدھ, فروری 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ایس ڈی پی آئی کی ریاستی کمیٹی کا احمد آباد میں اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 2, 2023
in دیار وطن
0
ایس ڈی پی آئی کی ریاستی کمیٹی کا احمد آباد میں اجلاس
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی ریاستی کمیٹی کا اجلاس احمد آباد میںمنعقد ہوا۔جس میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی انچارج کی حیثیت سے پارٹی کے قومی سکریٹری ریاض فرنگی پیٹ نے چارج سنبھالا۔اس موقع پر موجود پارٹی ریاستی عہدیداران نے انہیں خوش آمدید کہا اورپارٹی کے سابق ریاستی انچارج و نیشنل ایگزیکٹو ممبراشفاق حسین کو الوداع کیااور ان کے میعاد میں ریاست گجرات میں کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔اس کے بعد پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ایم اشرف اور قومی ایگزیکٹو ممبر ظہیر عباس نے گجرات لوک سبھا انتخابات سے متعلق پارٹی لیڈروں سے تفصیلی بات چیت کی اور ضروری ہدایات دیں اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے بوتھ کمیٹیوں کی تشکیل اور توسیع پر زور دیا۔ اجلاس میں شریک پارٹی کے مختلف اسمبلی حلقوں کے عہدیداران اور کارکنا ن کو انتخابات کی تیاریوں کیلئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے پارٹی کے کام کو ریاست میں عوام تک لے جانے، ریاست کے سلگتے مسائل پر آواز اٹھانے، ریاست کے دیگر اضلاع تک پارٹی کی توسیع کرنے کی بات کہی۔ پارٹی میں خواتین کی قیادت اور انہیں ذمہ داریاں دینے سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں درج ذیل قرار داد منظور کی گئیں۔(1)۔ گجرات حکومت کی طرف سے ودھان سبھا میں پاس کیا گیا ایک قانون جس کے تحت ریاست میں کوئی بھی شخص حکومت کے خلاف کسی بھی دھرنا مظاہرے کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگا۔ یہ مکمل طور پر غیر جمہوری اور آئینی حقو ق کی خلاف ورزی ہے۔ ایس ڈی پی آئی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔( 2)۔ حال ہی میں گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ماہی گیروں کو کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور ان کے روزگار کے مسائل بھی سامنے آئے تھے۔ اس لیے ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ متاثرہ افراد کا سروے کرائے اور انہیں جلد از جلد مناسب معاوضہ فراہم کرے تاکہ وہ اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکیں۔
(3)۔ گجرات حکومت نے تقریبا 20سال قبل ریاست میں ‘ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ’لاگو کیا تھا۔ جس میں کوئی بھی مقامی شخص اپنی جائیدار باہر سے ریاست میں رہائش کے لیے آنے والے لوگوں کو فروخت نہیں کرسکتا۔ حالانکہ اس کو نافذ کرنے کے پیچھے حکومت کی نیت یہی رہی ہوگی کہ گجرات میں آباد ہونے کے بعد باہر کے لوگ فسادات جیسے کسی قسم کا جرم نہ کرسکیں۔لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد گجرات میں کسی قسم کا فرقہ وارنہ فساد نہیں ہوا ، لیکن اس قانون کے تحت کوئی بھی جائیداد فروخت یا خرید نہیں سکتا۔ اس لیے حکومت اب اس قانون کوختم کرے تاکہ عام لوگوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔ 4)۔ پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں گجرات میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ ریاستی کمیٹی اجلاس کی صدارت ریاستی صدر اویش شیخ نے کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی نائب صدر حافظ مسیح اللہ،ریاستی جنر ل سکریٹری بلال قاضی، ریاستی سکریٹریان روشن علی سندھانی،مولانا اعجاز،ریاستی خازن عبدالخالد قریشی، ریاستی ممبران ارشاد شیخ، عبدالقادر، محترمہ کم کم بین راتھوڑ، محترمہ عائشہ سید، محترمہ سارہ عبدالقادر اور ایوب مجواڈیہ وغیرہ موجود تھے۔

Tags: احمد آبادایس ڈی پی آئیریاستی کمیٹی
ShareTweetSend
Previous Post

سی سی آر یو ایم اور این سی آئی ایس ایم کے بیچ تحقیق میں  تعاون کیلئے معاہدہ

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’خورشید اکبر سے ایک ملاقات‘پروگرام کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’خورشید اکبر سے ایک ملاقات‘پروگرام کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’خورشید اکبر سے ایک ملاقات‘پروگرام کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In