منگل, مارچ 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ 14 جنوری کو شروع ہوگا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 27, 2023
in خاص خبریں
0
‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ 14 جنوری کو شروع ہوگا
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مشرق سے مغرب تک کی اس یاترا کا نام "بھارت نیائے یاترا” ہوگا جس کا آغاز راہل گاندھی منی پور سے کریں گے

نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز 14 جنوری کو منی پور سے کریں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال اور پارٹی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کے مشرق سے مغرب تک کی اس یاترا کا نام "بھارت نیائے یاترا” ہوگا اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے منی پور کی راجدھانی امپھال سے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے گزشتہ سال 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر تک تقریباً 4500 کلومیٹر کی یاترا شروع کی تھی اور اب وہ امپھال سے یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے، جس میں تقریباً 6,200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ یاترا کے دوران،مسٹرگاندھی 14 ریاستوں کے 85 اضلاع سے ہوتے ہوئے 20 مارچ کو ممبئی میں یاترا کا اختتام کریں گے۔
کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوسرے مرحلے میں مسٹرگاندھی کی یہ ’نیائے یاترا‘ ملک کے لوگوں کو معاشی، سماجی اور سیاسی انصاف فراہم کرنے کے لیے ہوگی۔مسٹروینوگوپال نے کہا کہ 21 دسمبر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں، پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم، ایک متفقہ تجویز موصول ہوئی کہ مسٹرگاندھی کو مشرق سے مغرب تک ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنا چاہیے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر گاندھی کی یاترا کا دوسرا مرحلہ امپھال سے شروع ہو کر ممبئی تک جاری رہے گا۔
منی پور سے یاترا شروع کرنے کے سوال پرمسٹر وینوگوپال نے کہا کہ یہ ریاست ملک کا ایک اہم حصہ ہے اور پارٹی بھی امپھال سے یاترا شروع کرکے منی پور کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گاندھی نے 12 ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے کنیا کماری سے کشمیر تک تقریباً 4,500 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا اور اس بار وہ 14 ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے 6,200 کلومیٹر کی یاترا کریں گے۔ اس بار یاترا پیدل کے ساتھ ساتھ بس سے بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کا دوسرا مرحلہ منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا۔ نیا ئے یاترا میں ملک کے لوگوں کے لیے سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف پر توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ، مسٹرگاندھی ملک کے لوگوں کے لیے انصاف بھی مانگیں گے۔ یاترا میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کی شرکت سے متعلق سوال پر مسٹر وینوگوپال نے کوئی واضح جواب نہیں دیا لیکن کہا کہ یاترا سے متعلق تمام معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

Tags: آغازبھارت نیائے یاتراراہل گاندھیکانگریسمنی پور
ShareTweetSend
Previous Post

سلمان خان 58 سال کے ہو گئے

Next Post

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے آپریشن کے لئے تین رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے آپریشن کے لئے تین رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے آپریشن کے لئے تین رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In