پیر, جون 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسرائیل وحماس کی جنگ کو روکنے کی روسی قراردار سلامتی کونسل سے مسترد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 17, 2023
in خاص خبریں
0
اسرائیل وحماس کی جنگ کو روکنے کی روسی قراردار سلامتی کونسل سے مسترد
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس روسی قرارداد کو مسترد کر دیا جس میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ماسکو کو 15رکنی کونسل میں کم از کم مطلوبہ نو ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت تھی،جس میں وہ ناکام رہا۔قرارداد کے مسودے کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ آئے جبکہ چھ ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس سمیت چین، متحدہ عرب امارات، موزنبیق اور گیبون نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جاپان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ چھ ملکوں البانیا، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مبصر ریاض منصور سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں برازیل کے سفیر سرجیو فرانکا ڈینیز کے ساتھ1

آپ کو بتادیں کہ روس نے جمعہ کو مسودہ متن کی تجویز پیش کی، جس میں قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند شہریوں کے محفوظ انخلاء کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایک "باعزت” انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس منصوبے کے بارے میں کوئی تعمیری تجاویز پیش نہیں کیں۔
روس کے مندوب نے سلامتی کونسل کو "مغربی دنیا کی خود غرضی کا یرغمال” قرار دیا۔سلامتی کونسل میں امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو حماس کے اقدامات کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے”۔
امریکی مندوب نے روسی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے مسودے میں حماس کی تحریک کا حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منافقت اور ناقابل دفاع پوزیشن ہے”۔ْ
برطانوی مندوب نے کہا کہ روسی مسودہ قرارداد "کونسل میں سنجیدہ اتفاق رائے حاصل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی مذمت نہ ہو۔اس موقعے پر فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دیتی ہے اور مقتول کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ ہم کسی شہری کا قتل نہیں چاہتے، خواہ فلسطینی ہو یا اسرائیلی۔”
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں کسی پر رحم نہیں کیا اور وہ غزہ میں قتل عام کر رہا ہے اور مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے جواز پیش کیا کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد غزہ اور فلسطینی عوام کو حماس سے بچانا اور حماس کے زیر حراست قیدیوں کو چھڑانا ہے۔اقوام متحدہ میں اردن کے مندوب نے بین الاقوامی برادری کو غزہ جنگ کے فریقین کے حوالے سے متفقہ معیار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔غزہ میں پیش رفت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد روسی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کے لیے منگل کی صبح دوبارہ شروع ہوا۔العربیہ کے نامہ نگار آج منگل کی صبح اطلاع دی ہے کہ غزہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس "برازیل کی قرارداد کے مسودے کی کمزوری” کی وجہ سے عرب ملکوں کی درخواست پر معطل کر دیا گیا تھا۔سفارت کاروں نے پیر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بعد میں اسرائیل اور غزہ کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے قراردادوں کے مسودے پر ووٹنگ کرے گی۔جمعے کے روز روس نے سلامتی کونسل کے ارکان کو ایک مسودہ قرار داد تقسیم کیا گیا تھا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

  1. ↩︎
Tags: اسرائیلاقوام متحدہجنگ بندیحماسسلامتی کونسلفلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

Next Post

کولمبیا کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کولمبیا کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

کولمبیا کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In