اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

سترہ سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جون 30, 2024
in کھیل ایکسپریس
0
سترہ سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

باربڈوس، 29 جون (یو این آئی) ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے 2011 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے بعد ہندوستان نے 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ اس لحاظ سے ہندوستان نے 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی جیتی ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے لیے یہ ورلڈ کپ کافی اہم تھا کیونکہ دونوں عظیم کھلاڑی جلد ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔ یہ ورلڈ کپ کوچ راہل ڈراوڑ کے لیے بھی کافی اہمیت رکھتا تھا۔ ڈراوڑ کی کپتانی میں ہندوستان 2007 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا تھا۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 176 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر صرف 169 رن بنا سکی۔ 17 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔

ہینرک کلاسن (52) اور ڈیوڈ ملر (21) کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ آسانی سے ہندوستان کی طرف سے دیئے گئے ہدف کے قریب پہنچ گیا اور اسے 30 گیندوں پر 30 رن درکار تھے۔ اس نازک لمحے میں ہاردک پانڈیا (20 رن کے عوض 3 وکٹ) نے کلوسین کا وکٹ لے کر ہندوستان کی امیدوں کو بڑھا دیا جس کے بعد سوریہ کمار یادو نے ہاردک کی گیند پر باؤنڈری لائن پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ لیا اور میچ کا رخ ہندوستان کی طرف موڑ دیا۔

وراٹ کوہلی (76) کی سوجھ بوجھ والی نصف سنچری اننگز اور اکشر پٹیل (47) کے ساتھ 72 رن کی اہم شراکت داری کی مدد سے ہندوستان نے ہفتہ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 176 رن بنائے۔ تقریباً پورے ٹورنامنٹ میں خاموش رہنے والا وراٹ کا بلا، آج خطابی میچ میں جم کر دہاڑہ۔ وراٹ نے مارکو جانسن کے پہلے اوور میں تین چوکے لگا کر اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے پہلے اوور میں 15 رن بنائے تھے، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ اس پچ پر 200 سے اوپر کا اسکور ممکن ہو گا، لیکن جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے پہلے پاور پلے میں ہی ہندوستان کے تین اہم وکٹ شرما (9) رشبھ پنت (0) اور سوریہ کمار یادو (3) کے وکٹ لے کر نیلی جرسی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا اور میدان پر خاموشی چھا گئی۔

کیشو مہاراج نے روہت اور رشبھ کے وکٹ حاصل کئے جب کہ سوریہ کمار کیسیگو ربادا کی گیند کو پُل کرنے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ ہوگئے۔ اس مشکل وقت میں وراٹ کا ساتھ دینے آئے اکشر نے تحمل سے بلے بازی کی اور ہندوستان کے اسکور بورڈ کو چلتا رکھا اور دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 72 رن کی اہم شراکت کی۔ دھماکہ خیز انداز میں اننگز کا آغاز کرنے والے وراٹ نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری کے بجائے وکٹوں کے درمیان دوڑنے کو ترجیح دی جبکہ آخری اوور میں انہوں نے گیئرز بدلے اور اپنے مانوس انداز میں جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کے بخئے ادھیڑ دیئے۔ وہ اننگز کے 19ویں اوور میں مارکو جانسن کا شکار بنے جب مڈل اور لیگ میں بیک آف لینتھ پُل کرنے کی کوشش کے دوران گیند بلے سے ٹھیک طرح سے رابطہ نہیں کر پائی اور ربادا نے دوڑ کر ان کا کیچ لیا۔ انہوں نے 59 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ اکشر نے چوتھے وکٹ کے لیے رن آؤٹ ہونے سے قبل اپنی 31 گیندوں کی اننگز میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔

آخری اوور میں شیوم دوبے (27) رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں اینریچ نورکھیے کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ رویندر جڈیجہ (2) بھی نارکھیے کا شکار بنے۔ پانڈیا پانچ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔177 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے ریزا ہینڈرکس (4) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اگلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ نے کپتان ایڈن مارکرم (4) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو دوسرا دھچکا دیا۔ اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ٹرسٹن اسٹبس نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 58 رن کی شراکت داری ہوئی۔ اس شراکت کو اکشر پٹیل نے نویں اوور میں 21 گیندوں میں اسٹبس (31) کو آؤٹ کر کے توڑا۔ ہینرک کلاسن بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈی کاک کے ساتھ محاذ سنبھالا۔ 13ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے ڈی کاک کو 31 گیندوں میں 39 رن پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ہینرک کلاسن رکے نہیں اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 52 رن جوڑکر اپنی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کردیا۔ ہاردک پانڈیا نے 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر کلوزن کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔ اس کے بعد مارکو جانسن (2) بمراہ کا شکار بنے۔

Tags: ارشدیپ سنگھٹی 20جنوبی افریقہچیمپئنز ٹرافیروہت شرماشیوم دوبےکیشو مہاراجہندوستانورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

"مکتب ولی” کے زیراہتما م تکمیل قرآن کی تقریب

Next Post

پاسپورٹ گھپلا معاملہ میں 32 افسران اور ایجنٹوں کے خلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
بنگال کے مختلف مقامات پر سی بی آئی کی تلاشی مہم

پاسپورٹ گھپلا معاملہ میں 32 افسران اور ایجنٹوں کے خلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In