جمعہ, فروری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کیلیفورنیا میں پھرفائرنگ ، 7 افراد ہلاک

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 24, 2023
in خاص خبریں
0
کیلیفورنیا میں پھرفائرنگ ، 7 افراد ہلاک
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیلیفورنیا (یو این آئی) کیلیفورنیا کے ہاف مون بے علاقے میں 2 مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، واقعے میں ملوث مبینہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سان فرانسسکو سے تقریباً 30 میل (50 کلومیٹر) جنوب میں ہاف مون بے کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس سے 2 روز قبل 21 جنوری کو بھی جنوبی کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ ’میں مونٹیری پارک فائرنگ واقعے کے متاثرین سے ہسپتال میں ملاقات کر رہا تھا کہ ایک اور فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، اس مرتبہ یہ واقعہ ہاف مون بے میں پیش آیا ہے، سانحہ پر ایک اور سانحہ!‘۔

پولیس نے زیرحراست مشتبہ شخص کی شناخت 67 سالہ چونلی ژاؤ کے نام سے کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوع پر ایک جگہ پر کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے لیکن اس اقدام کے پس پردہ مقاصد تاحال واضح نہیں ہوئے، ملزم کی گاڑی سے ایک نیم خودکار ہینڈ گن بھی برآمد ہوئی ہے۔سان ماٹیو کاؤنٹی کی شیرف کرسٹینا کورپس نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو انہیں وہاں 4 لوگوں کی لاشیں ملیں جب کہ پانچواں شخص زخمی تھا، بعدازاں پولیس کو قریب ہی واقع ایک اور کھیت سے مزید 3 لاشیں ملیں۔بے ایریا سے اے بی سی 7 کی ایک ویڈیو میں اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا گیا، سادے لباس میں 2 افراد اور پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے بندوقیں تانیں اور مذکورہ شخص کو گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص کو گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد زمین پر جھکا دیا گیا اور ہتھیاروں کی تلاشی کی گئی، وردی پہنے متعدد افسران بندوقیں سنبھالے تیزی سے جائے وقوع پر پہنچے۔گرفتاری کی عینی شاہد ایک خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے شیرف کے محکمے میں گئی تھی کیونکہ وہ شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں اور فارم ورکرز کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یہاں یہ جاننے کے لیے آئی ہوں کہ میں اس صورتحال میں کیا کرسکتی ہوں اور ایسا واقعہ کیوں پیش آیا‘۔گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 21 روز میں امریکا میں فائرنگ کے 38 بڑے واقعات پیش آچکے ہیں، ان تمام واقعات میں 4 یا اس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

Tags: امریکہفائرنگکیلیفورنیا
ShareTweetSend
Previous Post

’ ہفت پہلوسلیم شیرازی‘ کا پروفیسر شیخ عقیل احمد کے ہاتھوں اجرا

Next Post

دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

دگ وجے سنگھ کی رائے کے ساتھ متفق نہیں ہوں:راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In