اتوار, مارچ 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 20, 2022
in دیار وطن
0
کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برف باری
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (یو این آئی) وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع وعریض سبزہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔
جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ خاص طور پر غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص کر مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں جمعرات کو سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
برف باری کے بیچ یہ سیاح اپنے ہوٹلوں اور ریستوران سے باہر آگئے اور میدانوں میں ان کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ سیاح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔بعض سیاحوں کو برف باری بیچ ناچتے گاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بعض مختلف جگہوں پر کھڑے ہوکر سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آئے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ میں موسم گرما میں گلمرگ کئی بار آیا ہوں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا ہوں لیکن امسال پہلی بار یہاں برف دیکھی۔انہوں نے کہا کہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کروں گا۔
ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے۔
انہوں نے کہا: ’زندگی میں پہلی بار برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے سرما میں وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔موصوفہ نے کہا کہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے کے لئے ضرور آئیں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا رک رک کر سلسلہ جاری ہے۔

Tags: برفباریسیاحتی مقامکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

ہماچل پردیش کیلئے بی جے پی کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

Next Post

آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری

آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے دیوالی پر پٹاخوں سے متعلق ہدایات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In