جموں، 15 نومبر (یو این آئی) بھارتی ریلوے نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر اور بہار کے کٹیہار کے درمیان 17 نومبر سے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ ٹرین زیر نمبر 04640 شری ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا سے رات ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن کی صبح کے 9 بجے کٹیہار پہنچے گی۔انہوں کیا کہ کٹیہار سے شری ماتا ویشنو دیوی کے لئے واپسی پر ٹرین زیر نمبر 04639 چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین کٹیہار سے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگی اور شام گیارہ بجے شری مارا ویشنو دیوی کٹر ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ راستے میں یہ ٹری شہید کپٹن تشار مہاجن اسٹیشن، جموں توی، پٹھان کوٹ کینٹونمنٹ، جالندھر کینٹومنٹ،لدھیانہ، امبالہ چھائونی، یمنا نگر، جگادھری، سہارنپور، مراد آباد، بریلی، سیتا پور، گونڈہ، بستی، گورکھپور، چھیرا، حاجی پور پر رکے گی۔