پیر, اپریل 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ایس ایس سی امیدوار جوابی شیٹ دیکھ سکتے ہیں :کلکتہ ہائی کورٹ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 5, 2024
in دیار وطن
0
کلکتہ ہائی کورٹ کے احاطے میں احتجاج کرنے پر پابندی
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ(یواین آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں امیدواروں کو اپنی جوابی شیٹ (او ایم آر شیٹس) دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کیس کی پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ کی خصوصی ڈویژن بنچ میں سماعت ہوئی جس میں جسٹس دیبانشو باسک اور جسٹس محمد صابر راشدی شامل تھے۔ سماعت کے دوران خصوصی ڈویژن بنچ نے کہا کہ کوئی بھی ایس ایس سی امیدوار (نویں-دسویں، گیارہویں-بارھویں، گروپ سی، گروپ ڈی) اگر چاہیں تو اپنی او ایم آر شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔تاہم عدالت نے کہا کہ اس کے لیے امیدواروں کو سی بی آئی کو درخواست دینی ہوگی۔
امیدوار منگل کی شام 4 بجے تک مرکزی تفتیشی ایجنسی کو درخواست دے سکتے ہیں۔ جسٹس باسک اور جسٹس راشدی کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ اگر کسی کو او ایم آر شیٹ پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اسے عدالت میں اٹھا سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایس ایس سی کیسوں کی یہ او ایم آر شیٹس سی بی آئی نے غازی آباد سے برآمد کی ہیں۔ بعد میں انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔ اس مرتبہ ہائی کورٹ نے امیدواروں کو جوابی پرچہ دیکھنے کی اجازت دی۔
ایس ایس سی کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے یہ بھی کہا کہ امیدوار ایس ایس سی کیس میں عدالت میں سی بی آئی اور ایس ایس سی کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو درخواست دینی ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اس کیس سے متعلق نہیں ہے تو وہ اس کیس سے متعلق کوئی بھی معلومات عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہے تو وہ دے سکتا ہے۔ ہائی کورٹ ان تمام معلومات کا جائزہ لے گی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 19 فروری کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ایس ایس سی کے گروپ سی، گروپ ڈی، IX-X اور XI-XII کلاسوں کے تمام مقدمات کی سماعت ہائی کورٹ کے خصوصی ڈویژن بنچ میں ہو رہی ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق گروپ سی، گروپ ڈی اور نویں سے دسویں کی نوکریاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کچھ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے کیس واپس ہائی کورٹ کے خصوصی ڈویژن بنچ کو بھیج دیا ہے۔ سماعت کے پہلے دن، ہائی کورٹ نے ایس ایس سی سے کہا کہ وہ اپنی پوزیشن کوواضخ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت جاننا چاہتی ہے کہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وہ کیا کررہی ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے کیا اقدامات کیے ہیں۔

Tags: او ایم آر شیٹایس ایس سیبدعنوانیجسٹس محمد صابر راشدیکلکتہ ہائی کورٹمرکزی تفتیشی ایجنسی
ShareTweetSend
Previous Post

وزارت خارجہ کا ملازم آئی ایس آئی کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار!

Next Post

میچ فکسنگ معاملہ میں سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کو بڑی راحت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

میچ فکسنگ معاملہ میں سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کو بڑی راحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In