پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ریاستی حکومت اور گورنر یونیورسٹیوں میں تعلیمی ماحول بہتر بنانے کیلئے پہل کریں :سپریم کورٹ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 15, 2023
in خاص خبریں
0
تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والی عرضی مسترد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلکتہ(یواین آئی) مغربی بنگال میں ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری کو لے کر جاری تنازع کے دوران آج سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت اور گورنر دونوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بہتری پر توجہ دینے کے لیے پہل کریں۔ جمعہ کو کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے زبانی ہدایت دی کہ ریاستی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی تقرری کے لیے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔عدالت نے تینوں فریقوں یعنی ریاستی حکومت، گورنر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے کہا کہ وہ سرچ کمیٹی کے ارکان کو نامزد کرنے کے لیے پانچ نام پیش کریں۔ ممبران کے نام معلوم ہونے کے بعد تین ممبران پر مشتمل سرچ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ہر طرف سے برابر ممبران ہوں گے۔ یہ کمیٹی مستقل وائس چانسلر کا نام تجویز کرے گی۔ ریاستی حکومت نے گورنر کے ذریعہ عارضی وائس چانسلروں کی تقرری پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں کوئی اسٹے نہیں دیا ہے۔ یعنی فی الحال گورنر کی طرف سے نامزد کردہ عارضی وائس چانسلر اپنے عہدے پر برقرار ہیںگے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ کی ڈویژن بنچ نے 21 اگست کو اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس معاملے میں تمام فریقین کو نوٹس دینے کی ہدایت دی تھی۔ کیس کی اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اس مدت کے دوران دونوں فریق مستقل وائس چانسلر کی تقرری پر بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ تاہم، عدالت نے عارضی وائس چانسلروں کی تقرری پر چانسلرکے فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ کا حکم فی الحال نافذ رہے گا۔
جمعہ کی سماعت میں بنگال حکومت کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے الزام لگایا کہ گورنر نے عدالت کی ہدایت پر اتفاق رائے کیلئے میٹنگ میں شرکت کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔دوسری جانب گورنر کی وکیل سشمیتا ساہا دتہ نے عدالت میں ریاست کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ گورنر کی ہر روز سرعام توہین کی جا رہی ہے۔ اس لیے بحث کے لیے کوئی موزوں ماحول نہیں ہے۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کہاکہ’’ریاستی حکومت اور گورنر کو اپنے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ آپ کی ذاتی انا کی وجہ سے تعلیمی ادارے اور طلبا نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دت کی ڈویژن بنچ نے گورنر کو بحران کو حل کرنے میں تعاون کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریاستی حکومت نے ریاستی یونیورسٹیوں میں عارضی وائس چانسلروں کی تقرری کے چانسلر اور گورنر سی وی آنند بوس کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ جس طریقے سے یک طرف گورنر یونیورسٹیوں کےعارضی وائس چانسلر کی تقرری کی ہے وہ درست نہیں ہے۔ چانسلر ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ یا وزیر تعلیم کے ساتھ صلاح و مشورہ کئے بغیر وائس چانسلر کی تقرری کرنے کے مجاز نہیں ہیں ۔ حال ہی میں، جادوپور یونیورسٹی میں طالب علم کی موت کے تناظر میں گورنر کی جانب سے ادارے میں ایک عارضی وائس چانسلر کی تقرری کے بعد ریاستی حکومت اور راج بھون کےدرمیان اختلاف گہرے ہوگئے پیں ۔اس سے قبل کلکتہ ہائی کورٹ میں اس معاملے میں ریاستی حکومت کے موقف کو مسترد کردیا گیا تھا۔
چانسلر نے شمالی بنگال، نیتا جی سبھاس اوپن یونیورسٹی، اسٹیٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (میکاؤٹ)، کلکتہ، کلیانی، بردوان، قاضی نذرل، ڈائمنڈ ہاربر ویمن یونیورسٹی سمیت ریاست کی کئی یونیورسٹیوں کے عارضی وائس چانسلر مقرر کیے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے ان وائس چانسلرز کی تنخواہیں روک دیا ہے۔ ریاستی حکومت کا استدلال ہے کہ چانسلر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا فیصلہ یکطرفہ نہیں کر سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ تقرری مغربی بنگال یونیورسٹی ایکٹ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے قوانین کے مطابق نہیں کی گئی ہے۔ پروفیسر سانتھا کمار گھوش نے عارضی وائس چانسلروں کی تقرری کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کا مقدمہ دائر کیا۔ 28 جون کو ہائی کورٹ نے کیس کو خارج کر دیا اور چانسلر کے فیصلے پر مہر لگا دی تھی۔

Tags: ریاستی حکومتسپریم کورٹگورنریونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیری صحافی ماجد حیدری گرفتار

Next Post

افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ بنگلہ دیش کی ترجیح: مومن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ بنگلہ دیش کی ترجیح: مومن

افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ بنگلہ دیش کی ترجیح: مومن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In