پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

انڈیااتحاد کا طوفان مودی کے جانے کی گارنٹی: راہل گاندھی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 11, 2024
in خاص خبریں, دیار وطن
0
کانگریس میں ہر شخص کی بات سنی جاتی ہے: راہل
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قنوج، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں انڈیا اتحاد کا طوفان وزیر اعظم نریندر مودی کی رخصتی کی گارنٹی دے رہا ہے۔راہل گاندھی، جو قنوج لوک سبھا سیٹ کے امیدوار اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے ساتھ عطر نگری پہنچے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف جارحانہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کا طوفان آنے والا ہے، جو اس بات کی گارنٹی ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔‘‘

اتر پردیش میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کی سب سے بڑی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “یوپی میں ’انڈیا‘ کا طوفان آنے والا ہے۔ اسے لکھ کر رکھ لیجئے، ہم جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہو گا۔ پچھلے دو برسوں میں ہم نے نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے۔ ہم نے نیا ئےیاترا کے ذریعے ملک کو جگایا ہے۔ ہم نے اپنا کام کر لیا ہے۔ یہ ہماری ضمانت ہے کہ نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔

راہل نے کہا کہ مخلوط حکومت کے قیام کے بعد 15 اگست تک 30 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا، ہماری حکومت آنے پر نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحادکے طوفان میں بی جے پی اڑنے والی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو یوپی میں اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ قنوج سے بڑی جیت ہونے والی ہے۔ یہ جمہوریت کا آخری الیکشن ہے، بی جے پی جیت گئی تو آئین ختم ہو جائے گا۔ اکھلیش یادو پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کی نفرت دیکھیں، گنگا کے پانی سے اپنی رہائش گاہ کو دھو کر وزیر اعلیٰ کی توہین کی گئی ہے۔ اسی وقت جب اکھلیش جی قنوج میں مندر گئے تو وہاں بھی بی جے پی والوں نے انہیں گنگا کے پانی سے نہلا کر ان کی توہین کی۔

ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا، "قنوج میں جتنے بھی بڑے کام ہوئے ہیں، وہ سماجوادیوں کا تعاون ہے، اگر کوئی شاہراہ پر چلتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سماجوادیوں کی شاہراہ ہے، لیکن ہم نے ہائی وے کبھی نہیں دھلوایا۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ قنوج کے لوگ ایسے لوگوں کو جواب دیں گے جو ہمارے اور آپ کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ قنوج میں مندر کو دھونے کے بی جے پی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قنوج کے عوام بی جے پی کی اس نفرت کا جواب دیں گے۔

Tags: ’انڈیا‘اپوزیشنانڈیااتحادریاستشکستوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

تینوں فوجوں کے انضمام کے عمل کو تیز کرنا ضروری : چیف آف ڈیفنس اسٹاف

Next Post

مودی نے سیاسی پارٹیوں کوبدلنے کیلئے مجبور کردیا: بھجن لال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی نے سیاسی پارٹیوں کوبدلنے کیلئے مجبور کردیا: بھجن لال

مودی نے سیاسی پارٹیوں کوبدلنے کیلئے مجبور کردیا: بھجن لال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In