جمعہ, فروری 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

گیان واپی مسجد کے سروے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک: مسلم پرسنل لا بورڈ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 5, 2023
in خاص خبریں
0
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز اور افسوسناک ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ چیف جسٹس، جسٹس چندر چو ڑ والی بنچ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عبادت گاہوں سے متعلق قانون کی روشنی میں روک لگادے گی تاہم عدالت نے اس کے برعکس فیصلہ دیا جو انتہائی افسوسناک اور مایوس کن ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مسلمانوں کو اس سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔اندیشہ ہے کہ اب عبادت گاہوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں کا دروازہ کھل جائے گا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ یکطرفہ اور جانبدارانہ تھا اور توقع تھی کہ عبادت گاہوں سے متعلق قانون کی روشنی میں عدالت عظمیٰ اس پر روک لگادے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔ عبادت گاہوں سے متعلق قانون جس وقت لایا گیا تھا اس وقت پورے ملک کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بابری مسجد تنازعہ کے بعد اب ہر نئے تنازعہ کا راستہ روکنے کے لئے یہ قانون لایا جارہا ہے۔ قانون میں بھی واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 15 اگست 1947 کو جس عبادت گاہ کی جو حیثیت ہے وہ علی حالہ باقی رہے گی تاکہ ملک میں بھائی چارہ و امن و سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو تاہم اگر اسی طرح کے فیصلہ آتے رہیں گے تو اندیشہ ہے کہ یہ قانون پوری طرح سے بے معنی ہوکر رہ جائے گا اور پورا ملک نئے نئے تنازعات اورجھگڑوں کی آماجگاہ بن جائے گا۔
انہوں نے آگے کہا کہ بابری مسجد کے مقام پر بھی محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعے جو سروے کیا گیا تھا اس میں بھی مندر کے ستونوں کے نشان نکال لئے گئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے اپنے حتمی فیصلہ میں یہ واضح کردیا کہ بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تھی اور اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جو چند معمولی چیزیں ملی بھی وہ بھی بابری مسجد سے چار سو سال قبل کی ہیں –
بور ڈ کے ترجمان نے آگے کہا کہ اس سے قبل جس ایک سروے میں حوض کے فوارہ کو شیو لنگ بتاکر وہاں پہرہ بٹھادیا گیا اور وضو پر پابندی لگادی گئی تھی اندیشہ ہے کہ نام نہاد سائنٹفک سروے کے ذریعہ مسجد کے نیچے کوئی مندر یا اس کے آثار نکال لئے جائیں گے اور پھر نماز پر بھی پابندی عائدکردی جائے۔ نچلی عدالت بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ مقصد مسجد کے ڈھانچہ کو نقصان پہنچانا نہیں ہے بلکہ یہ جاننا ہے کہ مسجد کے نیچے کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر اس کی ضرورت کیا ہے؟ بورڈ کو اندیشہ ہے کہ یہ فیصلہ نت نئے تنازعوں کے لئے راستہ ہموار کرے گا، حالانکہ اسی کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ نے یہ قانون وضع کیا تھا۔ کیا عدالت عظمی قانون کی اس بے حرمتی کو روک پائے گی۔

Tags: سپریم کورٹسروےگیان واپی مسجدمسلم پرسنل لا بورڈ
ShareTweetSend
Previous Post

صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے جلسہ شہدائے کربلا کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

Next Post

راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا

راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In