بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اکبرالدین اویسی کوتلنگانہ اسمبلی کا عبوری اسپیکر مقررکرنے پر بی جے پی چراغ پا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 9, 2023
in خاص خبریں
0
اکبرالدین اویسی کوتلنگانہ اسمبلی کا عبوری اسپیکر مقررکرنے پر بی جے پی چراغ پا
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقننہ کے ارکان اسمبلی کیلئے منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے زعفرانی پارٹی نے دوری اختیار کی

حیدرآباد۔(یواین آئی/ ایجنسیاں)وزیراعلی تلنگانہ، ریونت ریڈی پر اقلیتوں کی خوشامد کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی مقننہ پارٹی کے ارکان نے حکومت کی جانب سے مجلس مقننہ پارٹی لیڈر اکبرالدین اویسی کو عبوری اسپیکر مقررکرنے کے خلاف اسمبلی میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کی۔
پارٹی کے اس فیصلہ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدرجی کشن ریڈی نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ اسمبلی کے اصولوں کے خلاف اکبراویسی کو عبوری اسپیکر مقررکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ اسمبلی میں کئی دیگر سینئر ارکان بھی ہیں تاہم ریاستی حکومت نے اکبراویسی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی شکایت گورنر سے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی، مستقل اسپیکر کے انتخاب کے بعد حلف لیں گے۔قبل ازیں بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس پارٹی آفس میں ہوا۔قبل ازیں تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے آج صبح اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کو عبوری اسپیکرکے طورپر حلف دلایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہوں نے اکبراویسی کو تلنگانہ اسمبلی کے تیسری میعاد کے پہلے اجلاس کے لئے یہ حلف دلایا۔اکبراویسی نے اللہ کے نام پر حلف لیا۔اکبرالدین اویسی کو اسمبلی کا سینئر رکن ہونے پر عبوری اسپیکر بنایاگیا۔حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے وہ مسلسل 6مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔اس تقریب میں وزیراعلی ریونت ریڈی، سبکدوش اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، ریاستی وزرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔بعد ازاں اکبراویسی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اس تلگو ریاست کی تیسری میعاد کے لئے منتخب تمام ارکان کو حلف دلایا۔سب سے پہلے وزیراعلی ریونت ریڈی نے حلف لیا۔ان کے بعد نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے حلف لیا۔اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تقریبا 51ارکان نے حلف لیا۔بعد ازاں مستقل اسپیکر جی پرساد کمار کا انتخاب ہوا۔

#WATCH | Newly elected leaders take oath as members of the Telangana Legislative Assembly before Pro-tem Speaker Akbaruddin Owaisi

BJP MLAs are boycotting oath-taking with Pro-tem Speaker Akbaruddin Owaisi presiding over the proceedings pic.twitter.com/16whzG37Uc

— ANI (@ANI) December 9, 2023

خیال رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے ہفتہ کو ریاستی قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔ پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر اویسی اسپیکر کے منتخب ہونے تک عارضی طور پر کام کریں گے۔
تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم نے 8 سیٹیں جیتی ہیں اور ریاست میں 14 فیصد ووٹ فیصد تک پہنچ گئے ہیں… ایک سینئر لیڈر کو پروٹیم اسپیکر مقرر کرنے کی رسم ہے، تاہم، کانگریس نے اکبرالدین اویسی کو اس عہدے پر مقرر کیا۔ ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسمبلی اسپیکر کا انتخاب اس پروٹیم اسپیکر کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ریاستی گورنر کو بھی یہی بتائیں گے” ۔
پہلے اسمبلی اجلاس میں، تلنگانہ کے گورنر تملائی سائونڈرا راجن نے پرو ٹیم اسپیکر کو عہدے کا حلف دلایا۔ اویسی نے ہفتہ کو اللہ کے نام پر حلف لیا۔ نومنتخب قائدین نے پروموٹرم اسپیکر اکبر الدین اویسی کے سامنے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔ بی جے پی ایم ایل ایز نے حلف برداری کا بائیکاٹ کیا جس کی صدارت پروٹرم اسپیکر اکبر الدین اویسی کررہے تھے۔

Tags: اسمبلیاکبرالدین اویسیحلف برداریزعفرانی پارٹیمقننہ
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں شدت کی سردی ، سرینگر میں درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Next Post

غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی مسجد اسرائیل کے حملہ میں تباہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی  مسجد اسرائیل کے حملہ میں تباہ

غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی مسجد اسرائیل کے حملہ میں تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In