نئی دہلی (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے چندریان مشن کی کامیابی کو آزادی کے امرت مہوتسو میں ایک حقیقی امرت کی بارش کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کی طبعی اور روحانی دونوں طرح کی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا مسٹر بھاگوت نے آج ایک پیغام میں کہا ’’اب تک چاند کے جنوبی قطب پر کوئی بھی نہیں اترا تھا، ہمارے سائنسدانوں نے طویل محنت کے بعد وہاں اترنے کا پہلا وقار حاصل کیا ہے۔پورے ملک کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کی انسانیت کے لیے۔“
سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کو وسودھیوکٹمبکم کے جذبے سے سرشار کرنے والے نظریہ کے ہندوستان اب امن اور خوشحالی فراہم کرنے والا ہندوستان بننے کی سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی علامت ہم سب کے لیے آج کا یہ خوشی کا لمحہ ہے۔مسٹر بھاگوت نے کہا کہ ہمارے سائنسدان سخت محنت سے یہ بابرکت لمحہ ہمارے لیے لائے ہیں، اس کے لئے ہم ان تمام سائنسدانوں کا،ان کو حوصلہ دینے والی حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اٹھے گا اورپوری دنیا کے لئے اٹھے گا۔ ہندوستان دنیا کو طبعی اور روحانی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، یہ بات اب سچ ہونے جارہی ہے۔
علم کے،سائنس کے میدان میں ہم بھی ترقی کریں گے۔ نیلے آسمان کی شکل کو بھی ہم نئے معنی دے سکیں گے۔ مسرت کی فضا میں قربانی کا پیغام دیں گے، غلامی کے گھنے بادلوں سے خوشیوں کی بارش کریں گے۔مسٹر بھاگوت نے کہا کہ پورے ملک میں اس مقصد کو حاصل کرنے سے اعتماد پیدا ہوا ہے۔ ہم سب نے آزادی کے امرت مہوتسو میں اس ایک حقیقی امرت کی بارش کے لمحے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اس لیے ہم خوش قسمت ہیں۔ اب ہم اپنے فرض سے بیدار ہوں، اور آگے بڑھیں، اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آگے بڑھنے کے لیے تمام ضروری طاقت، ضروری فنی مہارت، ضروری وژن، یہ سب ہمارے پاس ہے۔ آج کے واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے۔ اس کے لیے ایک بار پھر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔