منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

صدائے جوہر کا بنیادی مقصد مذہبی،سماجی اورعلمی تحقیق کا فروغ عام : پروفیسراقتدار محمدخان

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 16, 2023
in آئینہ شہر
0
صدائے جوہر کا بنیادی مقصد مذہبی،سماجی اورعلمی تحقیق کا فروغ عام : پروفیسراقتدار محمدخان
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:’’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پہلے شیخ الجامعہ مولانا محمد علی جوہرکا ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار رہا ہے۔وہ قلم کے مجاہد تھے ،اس لیے انہوں نے انگریزی میں ’دی کامریڈ‘اور اردو میں ’ہمدرد‘ جیسے مؤقراخبارات جاری کیے اوران کے ذریعے اپنے افکار ونظریات دنیا کے سامنے پیش کیے۔بزم طلبہ،شعبہ اسلامک اسٹڈیز کئی سالوں سے ’صدائے جوہر‘ ان کی یاد میں شائع کررہی ہے جو یقینا خوش آیندبات ہے ۔‘‘ان خیالات کا اظہار پروفیسر اقتدار محمد خان، صدرشعبہ ،اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے بزم طلبہ کے سالانہ میگزین بہ عنوان (اسلام اور جدید معاشرہ)کے اجراء میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اس رسالے کا بنیادی مقصد جدیدمعاشرے کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی روشنی میں پیش کرنا ہے۔پروفیسر محمد اسحق،ڈین،فیکلٹی آف ہیومنٹیزاینڈ لینگویجز نے فرمایا کہ جامعہ کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ اپنے تاریخی اورملی کردار کو برقراررکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرے اور تعلیم وتربیت دونوں پہلوؤں سے مقصد کا صحیح شعور پیدا کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس جانب سعی جمیل ہوتو اس میں ’صدائے جوہر‘ اہم کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ ہر سال بزم طلبہ کی جانب سے ’صدائے جوہر‘کے نام سے مختلف جدید موضوعات پر ماہانہ وال میگزین اور ایک سالانہ رسالہ شائع کیا جاتا ہے جس میں تمام کاوشیں طلبہ کی ہی ہوتی ہیں۔ امسال بطور مدیرمحمد اکرم ،نائب مدیر اقراء طاہر ،معزالحق،معاون مدیر شیخ عظمیٰ نسیم ،ثانیہ خان اور دیگر ممبران (ابوسالم یحییٰ،محمد مدبر،محمد اسلام،محمد نعمان،عذرا شاہ شفیع)کا انتخاب عمل میں آیا۔بزم طلبہ کے مشیرڈاکٹر خورشید آفاق کی سرپرستی میں ’صدائے جوہر ‘کے دو شمارے (مسلم سائنس داں اورمسلم سائنس داں خواتین)کے علاوہ ایک خصوصی شمارہ’اسلام اور جدید معاشرہ‘ شائع ہوئے،ان میں اقراء طاہر اور عذرا شاہ شفیع نے اول انعام حاصل کیا۔اسی طرح ’اسلام اور مستشرقین‘ کے موضوع پر ایک تحریری مقابلہ بھی کرایا گیا جس میں معزالحق نے اول انعام پانچ ہزار روپئے،شیخ عظمیٰ نسیم نے دوم انعام تین ہزار روپئے،رئیس احمد نے سوم انعام دو ہزار روپئے،احمد صفی نے چوتھا انعام ایک ہزارروپئے اور شیمانیاز نے پانچواںانعام ایک ہزار روپئے کا حاصل کیا،نیز محمدحمزہ، عبدالعلام، محمد شہنواز،عذراء شفیع شاہ اور ثانیہ خان کوتشجیعی انعام میں پانچ سو روپئے دیئے گئے۔کام یاب ہونے والے طلبہ کو سند اور ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شعبہ کے اساتذہ جناب جنید حارث،ڈاکٹر محمد مشتاق ،ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمدخالد خان ،ڈاکٹرمحمد عمر فاروق،ڈاکٹر عبدالوارث خاں،ڈاکٹرجاوید اختر، ڈاکٹر انیس الرحمان،ڈاکٹر محمداسامہ ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر عمار عبدالحئی اور ڈاکٹر محمد مسیح اللہ کے علاوہ بی اے اور ایم اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Tags: اقتدار محمدخانجامعہ ملیہ اسلامیہصدائے جوہر
ShareTweetSend
Previous Post

ڈاکٹر عظیمہ بیگم آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس منی پور کی صدر نامزد

Next Post

جیو۔ بی پی نے لانچ کیا نیا ڈیزل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جیو۔ بی پی نے لانچ کیا نیا ڈیزل

جیو۔ بی پی نے لانچ کیا نیا ڈیزل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In