حیدرآباد:تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کےپرچہ لیک کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کے سلسلہ میں مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدگان کی کرانتی، روی تیجا اور ششی دھر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ پولیس کے بموجب کرانتی اور ششی دھر نے اے ای ای کا پرچہ سوالات ایک اور مشتبہ شخص مرلیدھر سے خریدا تھا جسے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسی طرح روی تیجا نے ڈی اے او کا پرچہ سوالات سائی لوکک سے خریدا تھا ۔ ان تینوں نے پرچہ سوالات خریدنے کیلئے خطیر رقومات ادا کی تھیں۔ سیاست نیوز کی خبر کے مطابق تمام تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں آج عمل میں لائی گئیں۔