اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ عہدے دار مستعفی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ عہدے دار مستعفی
0
SHARES
89
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کریگ موخیبرنے مستعفی ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے

نیویارک،یکم نومبر، (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ عہدے دار کریگ موخیبر مستعفی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر نے استعفیٰ دے دیا۔کریگ موخیبر نے جنیوا میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے۔ کریگ موخیبر نے مزید لکھا کہ حد یہ ہے امریکہ، برطانیہ اور بیش تر یورپی ممالک اِس خوفناک حملے میں برابر کے شریک ہیں، یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر کریگ موخیبر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے گہری نسل پرستانہ آباد کاری کے منصوبے کو ختم کیا جائے۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو اپنا آخری باضابطہ مراسلہ بھیج کر تفصیل کے ساتھ لکھا کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری میں کیسے ناکام ہوا۔
کریگ موخیبر نے خط میں اسرائیل کی وحشت و بربریت کے بدنما چہرے سے نقاب کھینچ اتارتے ہوئے لکھا ’’فلسطینی لوگوں کے حالیہ بے دریغ قتل عام کی جڑیں دراصل صہیونی ریاست کی ’نسل پسند قومیت پر مبنی نو آبادیاتی آباد کاری‘ کے نظریے میں پیوست ہیں۔ یہ قتل عام کئی دہائیوں سے جاری منظم ظلم و ستم اور فلسطینیوں کے خاتمے کے عمل کا تسلسل ہے۔ یہ نسل کشی محض اس لیے ہو رہی ہے کہ وہ عرب نسل کے ہیں۔ اب اس میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہا ہے۔‘‘اپنے استعفے کے خط میں کریگ موخیبر نے یہ بھی لکھا کہ ’’ایک بار پھر ہم اپنی آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور ہم جس تنظیم کی خدمت کرتے ہیں وہ اسے روکنے کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔‘‘ انھوں نے خط میں ’ایک ریاستی حل‘ کا بھی مطالبہ کیا، جس کا مطلب ہے کہ تاریخی فلسطین کا دوبارہ قیام اور یہودی ریاست کا خاتمہ۔

Tags: اعلیٰ عہدے داراقوام متحدہغزہکریگ موخیبر
ShareTweetSend
Previous Post

نرملا سیتا رمن کل سری لنکا روانہ ہوں گی

Next Post

تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے راحت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی کا براہ راست نشریہ

تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے راحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In