پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

وزارت اقلیتی امور کے زیراہتمام ’’ لوک سموردھن پرو ‘‘ کا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 26, 2024
in دہلی نامہ
0
وزارت اقلیتی امور کے زیراہتمام ’’ لوک سموردھن پرو ‘‘ کا اہتمام
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی ) مرکزی وزارت اقلیتی امور نے قومی راجدھانی دہلی میں دستکاری کے فن اور ہنر پر مبنی لوک سموردھن ایگزبیشن کا اہتمام کیا ہے۔ یہاں دہلی ہاٹ میں 16 جولائی کو شروع ہونے والی یہ نمائش آئندہ 31 جولائی تک جاری رہے گی ۔وزارت اقلیتی امور کے نیشنل مائناریٹیز ڈولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن کی چیف منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آبھا رانی سنگھ نے آج یہاں یو این آئی اردو سروس کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ترغیب پر اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی 9 ویں نمائش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں ملک بھر کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 162 اسٹال لگائے گئے ہیں، جن میں ماہر دستکار اور ہنرمند شرکت کر رہے ہیں ، جنہیں حکومت کی طرف سے آمدو رفت اور قیام و طعام کی سہولتوں کے علاوہ اسٹال لگانے کے لئے مفت جگہ اور دیگر سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں اور یہ تمام اسٹال اقلیتی طبقات کے لوگوں کے ہیں ۔

محترمہ آبھارانی نے بتایا کہ اس طرح کی نمائش لگانے کا مقصد ملک بھر کی دستکاری اور وراثتی ہنر کے فن کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور نے ان ہنرمندوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس میں وہ اپنے ہاتھوں سے تیارکردہ مصنوعات زیادہ سے زیادہ فروخت کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرسکیں اور اس طرح ہنر کو فروغ دیا جائے۔محترمہ آبھا رانی نے بتایا کہ اس نمائش میں اسٹال لگانے والوں میں کئی ایسے افراد ہیں، جن کو اپنے فن میں مہارت کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’لوک سموردھن پرو‘‘ کی نمائش میں بچوں سے متعلق کئی پروگرام بھی لائیو دکھائے جاتے ہیں تاکہ انہیں بچپن سے ہی ان مصنوعات اور ہنر سے متعلق و اقفیت ہوسکے اور ان کے اندر مثبت جذبہ پیدا ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوک سموردھن پرو کے مختلف پرگراموں کے ذریعے اقلیتی طبقات کے دستکاروں اور ہنرمندوں کو ٹریننگ بھی دی جاتی ہے، جس میں جدیدترین ڈیزائن اور جدید تکنیک کا استعمال شامل ہے۔

نمائش میں بنارس سے آئے محمد سلیم، ممتاز انصاری اور مولانا انور نے بنارسی مصنوعات کے شاندار ڈیزائن والے خوبصورت کپڑوں کی نمائش لگا رکھی ہے جبکہ جودھپور کے محمد رمضان چھیپپا نے راجستھان کے بلاک پرنٹ والے کپڑوں کے شاندار ڈیزائن کی نمائش لگا رکھی ہے۔ اس بار پہلی مرتبہ لداخ کے فنکاروں نے اپنی فنی مہارت کی نمائش لگائی ہے۔ جبکہ دیگر تمام ریاستوں کی خاص اور خوبصورت مصنوعات اس نمائش کی زینت بن رہی ہیں ۔
خیال رہے کہ دہلی ہاٹ میں جاری یہ نمائش 31 جولائی تک جاری رہے گی۔

Tags: دہلی ہاٹقومی راجدھانیلوک سموردھن ایگزبیشنمرکزی وزارتوزارت اقلیتی امور
ShareTweetSend
Previous Post

یوپی میں 60,244 کانسٹیبل کی بھرتی کےلئے امتحان کی تاریخ کا اعلان

Next Post

آسام کے آہوم خاندان کا”سمادھی” عالمی ورثہ میں شامل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آسام کے آہوم خاندان کا”سمادھی” عالمی ورثہ میں شامل

آسام کے آہوم خاندان کا"سمادھی" عالمی ورثہ میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In