جمعہ, نومبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو اکادمی دہلی کا ڈراما فیسٹول:پانچویں دن ’’اکیلی ‘‘ کی پیشکش

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 6, 2023
in آئینہ شہر
0
اردو اکادمی دہلی کا ڈراما فیسٹول:پانچویں دن ’’اکیلی ‘‘ کی پیشکش
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:محکمۂ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر، صفدر ہاشمی مارگ ،منڈی ہاؤس، نئی دہلی میں 32واں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹیول جاری ہے۔ حسب روایت آج بھی ناظرین کی بڑی تعداد پہنچی اور ڈرامے کو پسند کیا۔ڈراما فیسٹیول کے پانچویں دن محترمہ لکشمی راوت کی ہدایت میں پرگیہ آرٹس تھیٹر گروپ نے سعادت حسن منٹو کا تحریر کردہ ڈراما ’’ اکیلی ‘‘ پیش کیا۔
’’ اکیلی ‘‘ بنیادی طور پر ریڈیائی ڈراما ہے جسے پرگیہ آرٹس تھیٹر گروپ نے اسٹیج پر پیش کیا۔ اس میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو کسی لڑکے پر بھروسہ کرکے گھر چھوڑدیتی ہے، مگر وہ اسے چھوڑ دیتا ہے پھر دوسرا ملتا ہے، وہ اس کے لیے زندگی چھوڑنے کو تیار ہو جاتی ہے مگر سماج کی وجہ سے وہ بھی اسے چھوڑ دیتا ہے اس کے بعد اسے ایک ایسا لڑکا ملتا ہے جس کے ذہن میں اس کے لیے پیار ہوتا ہے مگر خاندان کی وجہ سے وہ بھی چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے ،اس وجہ سے وہ لڑکی اکیلی رہ جاتی ہے۔
ڈراما ’’ اکیلی ‘‘ میں مرکزی کردار سونالی مشرانے ادا کیا ۔اس کے علاوہ انمول بھٹ، شبھم چودھری، میناکشی پوکھریال، منٹو شرما اور رینا رتونی وغیرہ نے بہت خوبصورت انداز میں ادا کاری کے جوہر دکھائے ،جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا اور خوب سراہا۔پردے کے پیچھے سے جن لوگوں نے ڈرامے کی پیش کش میں تعاون کیا ان میں راجو راجے سنگھ، نریش کمار،سلیم خان اور اشرف علی وغیرہ شامل تھے۔
ہدایت کار لکشمی راوت نے اس ڈرامے کو اسٹیج کرنے کا موقع دینے کے لیے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کیا اور ڈرامے کیتعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منٹو نے ہمیشہ سماج کے اس طبقہ کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی جسے سماج نے ہمیشہ حاشیہ پر رکھا یا اسے لائق اعتنا نہیں سمجھا۔ منٹو نے عورتوں کے لیے خوب لکھا ہے اور ان چیزوں کو لکھا ہے جو سماج کی اصل سچائی ہے ۔ڈراما شروع ہونے سے قبل ریشماں فاروقی نے ناظرین، ہدایت کار اور ڈرامے کے اداکاروں کا استقبال اور خیر مقدم کیا اور کہا کہ اردو اکادمی بہت خوبصورتی سے ڈرامافیسٹول منعقدکرتی ہے ۔
ڈرامے کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکائونٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈراما ’’اکیلی‘‘کی ہدایت کار لکشمی راوت کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ناظرین میں پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹر جاوید حسن،ڈاکٹر عادل حیات،ڈاکٹر فرمان چودھری,، خصال مہدی،عرفان راہی اور حسیب وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

Tags: ’’اکیلی ‘‘اردوڈراما فیسٹول
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کے چوہان بانگر میں ہیلتھ ویلنس سنٹر کا افتتاح

Next Post

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد قرآنیات پر دوروزہ بین الاقوامی سیمینار اختتام پذیر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد قرآنیات پر دوروزہ بین الاقوامی سیمینار اختتام پذیر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد قرآنیات پر دوروزہ بین الاقوامی سیمینار اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In