حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے پروگرام جشنِ بہاراں 2023 کا ڈین بہبودیِ طلبہ کی نگرانی میں3 تا 12 جون اہتمام کیا جارہاہے۔ اس کے تحت مختلف ادبی، ثقافتی اور کھیل کود مقابلوں کے علاوہ ایک میگا جاب فیئر کا اہتمام کیا جائے گا۔
پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، صدر نشین، طلبہ یونین مشاورتی کمیٹی کے بموجب پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I ، 3 جون کو دھیان چند اسپورٹس گراﺅنڈ میں صبح 8 بجے جشن بہاراں کا افتتاح انجام دیں گی۔ کھیل کود مقابلے 3 تا 11 جون منعقد ہوں گے۔ ادبی و ثقافتی مقابلے بشمول تحریری و تقریری مقابلے، بیت بازی، مباحثہ، قرا ¿ت، انتاکشری، پینٹنگ، پوسٹر سازی، میم سازی، یوتھ پارلیمنٹ، فوڈ فیسٹ، کوئز، لیڈرس میٹ، مشاعرہ، ثقافتی شام، جاب میلہ منعقد کیے جائیں گے۔ 12 جون کو انعامات کی تقسیم کی جائے گی۔