بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکی صدر اچانک یوکرین پہنچ گئے

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 20, 2023
in اخبارجہاں
0
امریکی صدر اچانک یوکرین پہنچ گئے
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر جو بائیڈن پیر کو روسی جارحیت کے شکار ملک یوکرین کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے غیر اعلانیہ دورے پر کیف پہنچ گئے۔ امریکی میڈیا ادارہ وائس آف امریکہ کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے۔
امریکی صدر نے یہ دورہ ایسے وقت کیا ہے جب یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔
پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچنے کے بعد صدر بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا اور انہیں یقین دلایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ایک سال قبل روس کے حملے کے آغاز کے وقت یہ خوف منڈلا رہا تھا کہ روس کی فوج کیف پر جلد ہی قبضہ کرلے گی۔لیکن ان کے بقول ایک سال گزرنے کے باوجود "کیف ثابت قدم ہے۔ جمہوریت ثابت قدم ہے۔ اور امریکہ اور دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔”
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ دورہ اس لیے بھی ضروری تھا تاکہ اس جنگ میں یوکرین کے لیے امریکہ کی حمایت کا اظہار ہوسکے اور اس بارے میں کوئی ابہام نہ رہے۔
ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے علاوہ ایسے ہتھیاروں کی ڈلیوری پر بھی بات کی ہے جو اتحادیوں سے یوکرین کو مل سکتے تھے لیکن اب تک نہیں ملے۔
صدر بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ کیف میں واقع سینٹ مائیکل کیتھیڈرل کا دورہ بھی کیا۔ دونوں صدور جس وقت گرجا گھر سے باہر آ رہے تھے تو اسی وقت دارالحکومت کیف فضائی حملے سے خبردار کرنے والے سائرن سے گونج اٹھا۔ لیکن دونوں صدور نے بظاہر ان سائرن کو نظر انداز کر دیا۔
بعد ازاں دونوں صدور نے 2014 سے اب تک مارے جانے والے یوکرینی فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور مرنے والوں کی یاد میں کچھ دیر خاموشی اختیار کی۔
واضح رہے کہ کیف میں واقع امریکی سفارت خانے کے حفاظت پر مامور میرینز کے ایک چھوٹے سے دستے کے علاوہ یوکرین میں کہیں امریکی فوج موجود نہیں۔ ایسے میں امریکی صدر کا یوکرین کا دورہ خاصا اہم اور غیر متوقع ہے کیوں کہ امریکی صدر کے کسی ایسے جنگ زدہ علاقے کا دورہ جہاں کی ایئر اسپیس امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے کنٹرول میں نہ ہو، انہونی بات سمجھی جاتی ہے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا واشنگٹن نے روس کو صدر کے اس دورے سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی تاکہ روس کہیں کیف پر امریکی صدر کی موجودگی کے دوران کوئی حملہ نہ کر دے۔
صدر بائیڈن کے متوقع دورۂ یوکرین سے متعلق قیاس آرائیاں کئی ہفتوں سے جاری تھیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ امریکی صدر 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب کیف کا دورہ کریں گے۔ لیکن وائٹ ہاؤس مسلسل ایسے کسی دورے کی پلاننگ سے انکاری تھا۔صدر بائیڈن دورانِ جنگ کیف کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما نہیں ہیں۔ گزشتہ سال جون میں فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں، جرمن چانسلر اولاف شولز اور اٹلی کے اس وقت کے وزیرِ اعظم ماریو دراگی نے اکٹھے ٹرین کے ذریعے کیف تک کا سفر کیا تھا۔ برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک بھی گزشتہ سال نومبر میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد کیف گئے تھے۔ بطور امریکی صدر کسی جنگ زدہ علاقے کا بائیڈن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امریکی صدر یوکرین سے پولینڈ جائیں گے۔ ان کے پولینڈ کے دورے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا۔

Tags: اظہارِ یک جہتیامریکی صدریوکرین
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش نے جنتادربار میں 51 فریادیوں کی فریاد سنی

Next Post

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقہ میں پھر زلزلہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقہ میں پھر زلزلہ

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقہ میں پھر زلزلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In