19 اکتوبر کو نتیجہ کا اعلان ہوگا،96 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا
نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج ملک بھر میں پولنگ ہوئی جس میں 96 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا۔ کانگریس کے 9500 منتخب مندوبین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ 96 فیصد ہوئی ہے لیکن بڑی ریاستوں سے 95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ چھوٹی ریاستوں میں 2530 مندوبین تھے اور وہاں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں 87 لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں ووٹ ڈالنے کے لیے بنائے گئے بوتھ میں 50 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اسی بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ پارٹی کے تقریباً سبھی جنرل سکریٹری بشمول پارٹی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی ، پی چدمبرم، پارٹی جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے یہاں ووٹ دیا۔ ووٹوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کیمرہ مینوں کو پولنگ کے مقام پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کانگریس کے الیکشن انچارج نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں ووٹنگ پرامن طریقے سےمکمل ہوئی۔ ووٹنگ کے حوالے سے کہیں سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ہر جگہ پولنگ بوتھ کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
انہوں نے کانگریس صدر کے عہدہ کے پرامن انتخاب کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک سیاسی پارٹی کے طور پر الیکشن میں پورے عمل پر عمل کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے تحریک لینا چاہئے۔
کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے سی ڈبلیو سی کے انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صرف کانگریس صدر ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔ ووٹوں کی گنتی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ باکس کے تمام ووٹوں کو ایک جگہ پر رکھ کر مکس کر دیا جائے گا تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ کس نے کس امیدوار کو ووٹ دیا اور کس ریاست میں، کس کو کتنے ووٹ ملے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے دو سال سے بات چیت چل رہی تھی، لیکن درمیان میں کورونا وبا آ گئی، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے اس سلسلے میں تیزی آئی۔ اس دوران انتخابی عمل شروع کیا گیا جس میں ریاستی اور ضلعی سطح پر انتخابی افسران کا تقرر کیا گیا۔ ووٹ دینے کے لیے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا۔ پارٹی کے آئین کے مطابق ہر بلاک سے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل کے ذریعے ملک بھر سے 9900 ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا اور ہر ڈیلی گیٹس کو کانگریس صدر کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے۔
اس درمیان دہرہ دون سے خبر ہے کہ کانگریس کے قومی صدر کے انتخاب کے لئے پورے ملک کے ساتھ پیر کواتراکھنڈ کانگریس کمیٹی کے دہرادون میں واقع ریاستی دفتر میں ووٹنگ ہوئی۔
اس انتخاب میں، پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے کل 223 اراکین میں سے، صرف 197 نے دہرادون میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا جبکہ 12 نے دیگر ریاستوں میں ووٹ ڈالے۔ اس طرح کل 209 نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ 14 مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹںگ کے لئے نہیں پہنچے۔
پیر کی صبح پارٹی کے قومی صدر کے عہدے کے انتخاب میں اے آئی سی سی کے مقرر کردہ انتخابی عہدیداروں کی موجودگی میں پی سی سی کے منتخب اراکین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریاستی کانگریس کے نائب صدر تنظیم/انتظامیہ متھرا دت جوشی نے بتایا کہ قومی صدر کے عہدہ کے لیے ہوئے انتخابات میں پارٹی کے ریاستی الیکشن افسر (پی آر او) جی سی۔ چندر شیکھر، ایم پی، اے پی آر او منوج بھردواج، اے پی آر او جے شنکر پاٹھک اور ڈی آر او دہرادون دھرمیندر سولنکی اور اے ڈی آر او ہرش بنسل کے ذریعہ انتخابی عمل مکمل کرایاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا، اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ اور سابق ریاستی صدر گنیش گودیال سمیت اتراکھنڈ ریاست کے 223 ریاستی نمائندوں (پی سی سی اراکین) میں سے 197 نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر، دہرادون میں قائم پولنگ بوتھ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت، قومی سکریٹری قاضی نظام الدین اور ڈی پی۔ سنگھ نئی دہلی میں، سابق ایم پی اور پی آر اوبہار پردیش کے پردیپ ٹمٹا اور پٹنہ میں ڈی آر او بہار ہریش ایتھانی، سابق نیشنل سکریٹری اور پی آر او جھارکھنڈ پرکاش جوشی نے رانچی میں، اے پی آر او راجستھان جییندرا رامولانے جے پور میں اور منیش کھنڈوری، راجپال بشت، ویبھو والیا، سابق ایم ایل اے للت فسروان اورماہت والیا کے پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی وجہ سے ریاست کرناٹک میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست اتراکھنڈ کے کل 209 ریاستی نمائندوں نے قومی صدر کے انتخاب میں ووٹ