کشی نگر:27مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو لوک سبھا کے آخری مرحلے کی انتخابی مہم میں اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں پہنچے اور یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں آنے دیں گے۔یہاں ادت نارائن ڈگری کالج پڈرونہ کے میدان میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہ اکہ 6مراحل کی ووٹنگ ختم ہوچکی ہے۔ میرے پاس 5مراحل کے اعداد ہیں۔ پانچ مرحلے میں مودی جی 310 سیٹیں عبور کرچکے ہیں۔ چھٹا مرحلہ ہوچکا ہے۔ ساتواں ہونے والا ہے۔ جس میں آپ لوگوں کو 400 پار کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4جون کو راہل بابا کی پارٹی 40 بھی پار نہیں کر پائے گی اور اکھلیش بابو 04 بھی پار نہیں کر پائیں گے۔ ملک کی عوام نے طے کیا ہے کہ اگلے 05 سال نریندر مودی ہی وزیر اعظم رہیں گے۔
شاہ نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 04 جون کو مودی جی کی یا بی جےپی کی جیت یقینی ہے۔ آپ 04جون کی دوپہر کو دیکھ لینا کہ راہل بابا کے لوگ پریس کانفرنس کریں گے اور کہیں گے کہ کھڑگے کی وجہ سے ہم ہارے ہیں۔ ہار کا ٹھیکرا بھی کھڑگے صاحب پر پھوٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بہن مایاوتی اور اکھلیش یادو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کشی نگر چینی کا کٹورا نام سے معروف تھا لیکن آپ کے وقت میں 5-6 چینی ملیں بند ہوئیں جبکہ ہماری حکومت کی وقت میں 20چینی ملوں کو پھر سے چالو کیا گیا ہے۔38چینی ملوں کی اہلیت میں اضافہ کرنے کا کام یوگی آدتیہ ناتھ جی کی حکومت نے کیا ہے۔
انہوں نے آگے کہا کہ آج گنے کی بوائی کا رقبہ بھی 09لاکھ ہیکٹر بڑھا ہے۔ 1995 سے 2017 تک ایس پی، بی ایس پی نے گنا کسانوں کو صرف 23ہزار کروڑ روپئے کی ادائیگی کی تھی جبکہ 2017 سے 2024 تک 2لاکھ 50ہزار کروڑ روپئے کی ادائیگی بی جےپی حکومت نے کیا ہے۔امت شاہ نے کہا آپ فکر نہ کریں نہ یہ جیتنے والے ہیں اور نہ ہم ایسا ہونے دیں گے۔ جب تک نریندر مودی جی اور بی جےپی ہیں او بی سی کے ریزرویشن کو کئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ہے۔ ہم اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نافذ نہیں ہونے دیں گے۔