بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے میدان تکنیکی پیش رفت‘ کے موضوع پرورکشاپ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 10, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے میدان تکنیکی پیش رفت‘ کے موضوع پرورکشاپ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایسکپریس ویب ڈیسک)الیکٹریکل انجینرئنگ ڈپارٹمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اکائی نے ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی،حکومت ہند کے سائنسی اور تکنیکی ڈھانچے(ایس ٹی یوٹی آئی) کوبروئے کار لاتے ہوئے سینرجسٹک تربیتی پروگرام(ڈی ایس ٹی) کے تحت یکم فروری تا سات فروری دوہزار تئیس کے درمیان ’ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے میدان میں تکنیکی پیش رفت‘ کے موضوع پر ایک ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاہے۔ یہ جانکاری جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔
اسٹوٹی کا منصوبہ ہے کہ ملک بھر میں اوپن رسائی ایس اینڈ ٹی ڈھانچے کے ذریعے انسانی وسائل اوران کی معلومات صلاحیت کی تعمیر کرے۔اسکیم کے تحت سائنس اور تکنیکی سہولیات تک شفاف رسائی پر اصل توجہ دیتے ہوئے تربیتی پروگرام اور جدید سے جدید تر آلات کے استعمال کی فراہمی کرائی جائے گی۔الیکٹریکل انجینرئنگ ڈپارٹمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اکائی کو جامعہ ہمدرد کے ذریعہ بطور پی ایم یو سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ(ڈی ایس ٹی)حکومت ہند کی جانب سے گرانٹ ملی ہے۔
شعبہ الیکٹریکل انجینرئنگ کے صدر اور ورکشاپ کے چیئر مین جناب پروفیسر منا خان نے کہاکہ ورکشا پ کا مقصد تھاکہ نیوروٹکنالوجیز،نیرو انجینرئنگ کی سرحدوں،آئی اوٹی اور بایو میڈیکل اطلاقات کے لیے امبیڈیڈ ٹکنالوجیزپر توجہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کی بنیاد کی تفہیم کی جائے۔انھوں نے مزید بتایاکہ ملک کے سرکردہ اداروں سے پچاس سے زیادہ فیکلٹی اراکین اور رسرچ اسکالروں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔
آئی آئی ٹی،دہلی،آئی آئی ایم ایس،سی ایس آئی آر،ڈی آر ڈی او،اے ایم یو،اور این آئی ٹی کے کل انیس مقررین نے مختلف موضوعات پراظہار خیال کیا اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ا وراس سے متعلقہ تقریبا ًتمام موضوعات کا احاطہ کیا۔ ورکشاپ کے دوران شرکا کو تجربہ گاہوں میں لے جا یا گیا جہاں ان کی تربیت ہوئی اور ان سے امید ہے کہ ورکشاپ میں انھیں جو معلومات حاصل ہوئی ہے اس کی بنیاد پر وہ معیاری مقالات پیش کریں گے۔
گوتم بدھا گریٹر نوئیدڈا کے وائس چانسلر پروفیسر آر۔کے۔سنہا اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر سنہا نے اپنی تقریر میں عام آدمی کے فائدے کے لیے پروٹوٹائپ والی مصنوعات کی ترقی سے مصنوعات کے کمرشیلائزیشن پرزور دیا۔
پدم شری پروفیسر سوجوئے کے گوہا اس موقع پر مہمان اعزازی تھے۔انھوں نے ورکشاپ کی اہمیت پر زوردیا اور کہاکہ یہ سفر یہیں نہیں رکنا چاہیے کیوں کہ اس نوع کے ورکشاپ کی مزید ضرورت ہے۔انھوں نے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فعال اور سرگرم قیاد ت کی تعریف کی۔
اس موقع کے دوسرے مہمان اعزازی ڈی ایس ٹی۔اسٹوٹی پی ایم یو کوآرڈی نیٹر پروفیسر سہیل پرویز نے ڈی ایس ٹی باڈی کو اعلی ترین باڈی بتایا جو ایسے ادارے کی شناخت کرتاہے جو پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے بطور کام کرتاہے۔پی ایم یو ایک مرکز کے طور پر کام کرتاہے جہاں سے ہوسٹ ادار ے یا شعبہ جات کیچمنٹ علاقوں میں خوش اسلوبی کے ساتھ تربیت اور رابطہ کاری کا کام انجام دے سکتے ہوں۔اسٹوٹی پروگرام کے تعاون کے لیے ڈی ایس ٹی نے تیرہ پی ایم یو کی سفارش کی ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی صدار ت کی۔انھوں نے اپنی صدارتی تقریر میں ورکشاپ کے چیئر مین پروفیسر منا خان اور ورکشاپ کی منتظمہ کمیٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔
پروفیسر نجمہ اخترنے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا حوالہ دیا اور یقین دلایاکہ آنے والا زمانہ ان لوگوں کا ہے جنھوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج کے تکنیکی دور میں تکنیکی ذرائع کی مدد سے بیداری عام کرنے اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل میں بین علومی تحقیق انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔ڈین،فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مینی ایس تھامس نے شرکا سے کہاکہ وہ ورکشاپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

Tags: جامعہ ملیہ اسلامیڈیجیٹل ہیلتھ کیئرورکشاپ
ShareTweetSend
Previous Post

امریکہ اب تک کے سب سے بڑے وفد کے ساتھ ایرو انڈیا 2023 میں شرکت کرے گا

Next Post

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو فارسی کلاس کے تحت خصوصی لکچر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو فارسی کلاس کے تحت خصوصی لکچر

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو فارسی کلاس کے تحت خصوصی لکچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In