نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے ایک مختصر سی ویڈیو (ریل) شیئر کی ہے، جس میں وہ ایکٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ان کی اس پوسٹ کو دیکھ جہاں ان کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں وہیں اداکارہ شردھا کپور نے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ کی اداکاری کو پسند کیا۔ ثانیہ مرزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ ڈائٹ پر ہوں تو پھر کیا سوچتے ہیں؟اسی ویڈیو پر بیک گراؤنڈ میں بجتے گانے ’تجھے یاد ستائے میری‘ پر ثانیہ مرزا ایکٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں ثانیہ مرزا گرے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اپنے بال بھی پیچھے کی طرف باندھے ہوئے ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹار کی اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔