دیواس (پریس ریلیز):حکیم عبدالحمید یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، دیواس میں ’’ورلڈ یونانی ڈے‘‘ کی تقریب بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ نعمان اور حافظ نثار احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض شیخ فلک جہاں اور سعدیہ انجم نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالحنان فاروقی، مسز ارزندہ ضیا، ڈاکٹر اشتیاق، ڈاکٹر ابرار جعفری، ڈاکٹر عرفان انصاری، ڈاکٹر یوسف انصاری، ڈاکٹر ناظمہ، ڈاکٹر شبیہ، ڈاکٹر عنیزہ نے شرکت کی۔ شیخ ابوطلحہ اور سیّد طوبیٰ نے نعت پیش کی اور محمد سلطان نے غزل پڑھی جبکہ عظمیٰ نگار، نوشین سحر، عمار انصاری، حمیرہ، اشرو، سمّی شیخ وغیرہ نے گیت پڑھے۔ پروگرام کے مقررین میں سیّد ابرارالحق، شیخ ابوسہیل، محمد التمش، عبدالخالد خان شامل ہیں۔ اس موقع پر حکیم عبدالحمید یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے لیے ایک ایمبولینس بھی خریدی گئی۔