ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) ایس ایس سی بورڈ کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ایک ہونہار اور باہمت لڑکی خان امرا انیس کی خوشیوں کا کوئی انتہاہ نہ ہی جب اس نے اپنا نتیجہ دیکھا کہ وہ 80 فیصد نمبروں کے ساتھ ایس ایس سی بورڈ امتحان میں پاس ہوگئی ہے 75 فیصد سے زیادہ نشانات حاصل کرکے کامیابی پانے والے طلباء کی کامیابی کو نمایاں و امتیازی کامیابی (ڈسٹنکشن ) قرار دیا جاتا ہے۔یوں تو ہر سال سیکڑوں طلباء 75 فیصدی نشانات لیکر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ لیکن خان امرا انیس کی امتیازی کامیابی اپنی جگہ ایک الگ ہی اہمیت اور مقام رکھتی ہے۔
16 سالہ ، خان امرا انیس نے اپنی کامیابی سے نہ صرف اپنی والدہ ، اپنے اہل خاندان اور اسکول کا نام روشن کیا ہے بلکہ انھوں نے نامساعد حالات میں بھی ہمت اور عزم کا دامن تھام کر کس طرح اپنے مقصد کو پایا جا سکتا ہے اس کی ایک مثال قائم کر کے ایسے تمام طلباء کو ایک نیا پیغام بھی دیا ہے کہ ، کسی بھی طرح کے حالات کیوں نہ ہوں اگرعزم واستقلال اور ہمت کے ساتھ کام کریں گے تو کامیابی یقیناً اپ کے قدم چومتی ہے۔
بتا دیں کہ،امتحانات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل خان امرا انیس ، انکی والدہ جو ایک بیوہ ہیں، جنھوں نے 2016 میں اپنے ڈاکٹر شوہر کو خاندان کے افراد کے ساتھ کھو دیا تھا اور چھوتے بھائی کو کرایہ کے اس فلیٹ سے جس میں یہ لوگ رہتے ہیں زبردستی باہر نکال کر ان کے گھر کو سیل کر دیا گیا تھا۔
کرایہ کے جس فلیٹ میں یہ لوگ رہتے ہیں، اس کے مالک کی طرف سے بجاج ہاؤسنگ فنانس کے قرض کی ادائیگی کی ماہانہ قسط میں دیری ہونے کی وجہ سے اسے ان لوگوں کو فلیٹ کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا۔اور احاطے کو سیل کیا گیا ۔ ان لوگوں کا سارا سامان اور خان امرا انیس کی ساری چیزیں اور ایس ایس سی امتحانات کی کتاب بھی اندر ہی سیل کر دی گئی تھی ۔اور اس دوران ان باہمت لڑکی کے بلڈنگ کے گیٹ پاس کی اس دوران کسی طرح اپنی پڑھائی کی جب امتحان سر پر ہوں اور کوئی کتاب ہا اسٹیدی مٹیریل پاس میں نہ ہو بھی اس نے ہمت نہیں ہاری ۔ اپنی قوت ارادی او ہمت سے اکسی طرح امتحان دیا اور 80 فی صد نمبرات حاصل کر کے امتیازی کامیابی حاصل لی۔
جس وقت ان لوگوں کو فلیٹ کے احاطے سے باہر نکالا گیا۔اور احاطے کو سیل کیا گیا، خان امرا انیس اس وقت پریشان ہوگئیں تھیں ، وہ تیز بخار کی وجہ سے بستر پر تھی ۔ بعدازاں تحصیلدار کی مداخلت کی وجہ سے 10 دن کے طویل عرصے کے بعد ہی انہوں نے خاندان کو سارا سامان لے جانے کی اجازت دی گئی۔
ایسے حالات میں امتخان دے کر نمایاں کامیابی حاصل رکنے والی خان امرا انیس کی کی ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔