بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home افکارِ جہاں

آہ رضوان اللہ فاروقی!

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اکتوبر 12, 2022
in افکارِ جہاں, قوس قزح
0
آہ رضوان اللہ فاروقی!
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہیل انجم


ابھی ہم لوگ بزرگ صحافی احمد سعید ملیح آبادی کی رحلت کا سوگ منا ہی رہے تھے کہ ایک اور بزرگ صحافی کے انتقال نے اس سوگ کو دوگنا کر دیا۔ اس صحافی کا نام رضوان اللہ فاروقی ہے۔ احمد سعید صاحب کی عمر تقریباً ۹۶ برس تھی تو رضون اللہ صاحب کی ۹۱۔ احمد سعید ملیح صاحب کا آبائی وطن ملیح آباد تھا تو رضوان صاحب کا اعظم گڑھ۔ لیکن دونوں کا میدان عمل ایک عرصے تک کلکتہ رہا۔ رضوان صاحب نے احمد سعید صاحب کے اخبار روزنامہ ’’آزاد ہند‘‘ میں بھی خدمت انجام دی تھی۔ دونوں نے کلکتہ چھوڑ دیا تھا۔ اول الذکر نے اپنے آبائی وطن ملیح آباد کو آباد کیا تو ثانی الذکر نے دہلی کو۔ رضوان صاحب نے ۱۹۷۵ء میں کلکتہ سے دہلی ہجرت کی جبکہ احمد سعید صاحب نے ابھی چند سال قبل کلکتہ کو خیرباد کہا۔ رضوان صاحب کے صحافتی کرئیر کا آغاز جولائی ۱۹۵۱ء میں روزنامہ ’’عصر جدید‘‘ سے ہوا اور وہ بھی اس طرح کہ انھیں انگریزی روزنامہ ’’اسٹیٹسمین‘‘ کے اداریے کا ترجمہ کرنا تھا۔ ایک ماہ مفت کام کرنے کے بعد اگلے ماہ سے ایک ترجمے کا ایک روپیہ معاوضہ یعنی تیس روپے ماہانہ مقرر ہوا۔ انھوں نے اگلے دس بارہ برس تک ترجمے کا یہ کام کیا۔ لیکن ان کے مطابق اس معاوضے میں امتداد زمانہ کے ساتھ کوئی فرق نہیں پڑا۔ اسٹیٹسمین کے اداریے کا ترجمہ اس لیے کیا جاتا تھا کہ عصر جدید کے مالک اس کے شیدائی تھے لیکن اسے وہ اپنی زبان میں پڑھنا چاہتے تھے۔ رضوان صاحب نے عصر جدید میں اٹھارہ برس کام کیا۔ ترجمے کے علاوہ نیوز ایڈیٹنگ اور رپورٹنگ بھی کی۔ نیوز ایڈیٹنگ کا اعزازیہ پچاس روپے ماہانہ تھا۔ لیکن کسی معاملے پر وہ مالک کے عتاب کے شکار ہوئے اور جس طرح دوسرے بہت سے صحافیوں کو معمولی معمولی باتوں پر ملازمت سے فارغ کر دیا جاتا تھا، انھیں بھی رخصت کر دیا گیا۔ اس سے قبل احمد سعید صاحب انھیں کئی بار اپنے اخبار میں کام کرنے کی پیشکش کر چکے تھے مگر وہ ہر بار یہ کہہ کر معذرت کرتے رہے کہ میں ایک جگہ کام کر رہا ہوں،بغیر کسی وجہ کے چھوڑنا مناسب نہیں۔ لیکن اب ایک بار پھر احمد سعید صاحب کا تقاضہ بڑھ گیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو کام کے لیے نہیں بلا رہا، آپ خالی ہیں شام کو آجایا کیجیے، بیٹھیے، ہم لوگ آپ کی صحبت سے لطف اندوز ہوں گے۔ رضوان اللہ کے مطابق ان کے اس جملے نے ان کو پگھلا دیا اور انھوں نے ۱۹۶۹ء میں آزاد ہند جوائن کر لیا۔ وہ وہاں برسوں تک سرد و گرم ماحول میں کام کرتے رہے۔ عصر جدید میں کام کے دوران ہی ان کو کلکتہ میں واقع امریکی سفارت خانہ کے دفتر یو ایس آئی ایس یعنی اس کے انفارمیشن سینٹر میں جزوقتی کام کرنے کا موقع مل گیا تھا جو آگے بھی جاری رہا۔ وہاں بھی ترجمے کا کام تھا اور تنخواہ تین سو روپے ماہانہ تھی۔ اس اضافی آمدنی نے ان کی تنگ دستی کو کسی حد تک کم کر دیا۔ آزاد ہند کے زمانے میں بھی وہ اس کے لیے کام کرتے رہے۔ ۱۹۷۵ء میں ان کا سلیکشن دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے انفارمیشن سینٹر میں بحیثیت اردو ایڈیٹر ہو گیا۔ اس طرح انھوں نے کلکتہ میں بقول ان کے چوبیس برس پاپڑ بیلنے کے بعد دسمبر ۱۹۷۵ء سے یہ نئی ذمہ داری سنبھال لی۔ لیکن اس نئی ذمہ داری کے مستقل ملازمت میں تبدیل ہونے تک انھیں کئی بار ممکنہ اخراج کے پل صراط سے گزرنا پڑا۔ قصہ کوتاہ یہ کہ انھوں نے ۱۹۹۲ء تک بحسن و خوبی اس ذمہ داری کو نبھایا۔ (ان کی صحافتی خدمات پر الگ سے مضمون قلمبند کیا جائے گا)۔
انھیں کلکتہ میں تو سخت شب و روز سے گزرنا ہی پڑا تھا دہلی میں بھی برسوں تک مختلف نوعیت کی دشواریوں میں مبتلا رہنا پڑا۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے اپنے اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ایک باصلاحیت صحافی، ادیب، شاعر اور مترجم تھے۔ اگر چاہتے تو دولت کی دیوی ان پر مہربان ہو جاتی بس ذرا سا اپنے اصولوں سے چشم پوشی کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن انھوں نے پُرآسائش زندگی کے لیے اصولوں کا گلا نہیں گھونٹا۔ انھوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا کام دیانتداری کے ساتھ کرنے کو ترجیح دی اور وہ اس پر تازندگی قائم رہے۔ وہ اردو کے علاوہ انگریزی اور فارسی کے بھی عالم تھے۔ تینوں زبانوں میں شاعری بھی کرتے تھے۔ امریکی سفارت خانے سے سبکدوشی کے بعد جب وہاں سے ۲۰۰۳ء میں اردو جریدہ ’’اسپین‘‘ نکلنا شروع ہوا تو انھیں بھی انگریزی مضامین کے ترجمے کی ذمہ داری سونپی گئی اور چار سال کے درمیان انھوں نے ۲۷۲ مضامین کے ترجمے کیے۔ اسی دوران ڈاکٹر ظفر الاسلام خا ں کے انگریزی ہفت روزہ ’’ملی گزٹ‘‘ میں وہ برسوں تک کالم لکھتے رہے۔ جبکہ اردو اخباروں میں بھی مضامین کا سلسلہ جاری رہا۔ زندگی کے آخری لمحات تک قلم و قرطاس سے ان کا رشتہ قائم رہا۔ ۴۸۸ صفحات پر مشتمل ان کی خودنوشت ’’اوراق ہستی‘‘ ۲۰۲۰ء میں شائع ہوئی جبکہ ۲۰۲۲ء میں ان کی تصنیف ’’تبصرات کتب‘‘ منظر عام پر آئی جو ان کی آخری تصنیف ثابت ہوئی۔ اس کتاب میں انھوں نے اپنی کتابوں پر دوسروں کے تبصروں اور دوسروں کی کتب پر اپنے تبصروں کو یکجا کر دیا ہے۔ اس میں میری کئی کتابوں پر ان کے اور ان کی کئی کتابوں پر میرے تبصرے بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان کی تصنیفات میں بے ادبیات، اوراق مصور، کلکتہ کی اردو صحافت اور میں، متاع سحر، شگوفے، ہماے گاؤں ہمارے لوگ اور عکس خیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انگریزی میں ان کی چھ کتابیں ہیں۔ ان کا انتقال اردو صحافت و ادب کا ناقابل تلافی نقصان تو ہے ہی راقم الحروف کا ذاتی نقصان بھی ہے۔ وہ مجھ سے بہت محبت و شفقت سے پیش آتے اور جب بھی ملاقات ہوتی انتہائی خوشی کا اظہار کرتے۔ ان سے میری شناسائی کب ہوئی یہ تو یاد نہیں لیکن ان کی محبت و شفقت یاد ہے اور ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ انتہائی نستعلیق شخص تھے۔ عوامی مجلسوں سے دور رہتے، گوشہ گیری کو غنیمت جانتے۔ خوش اخلاقی، ظرافت و بذلہ سنجی، حاضر جوابی اور ایمانداری و دیانت داری ان کی پونجی تھی۔ہم لوگوں نے اوکھلا پریس کلب کے زیر اہتمام ان کی خدمات کے اعتراف کا پروگرام بنایا اور ان سے منظوری لینے ہم اور پریس کلب کے ایک دوسرے ذمہ دار معروف کالم نگار ڈاکٹر مظفر حسین غزالی ۱۴ ستمبر کو ان کے دولت کدے پر حاضر ہوئے۔ ان کے سامنے عرض مدعا کیا لیکن اپنی شرافت نفسی اور چمک دمک سے دور رہنے کے مزاج کی وجہ سے انھوں نے دست بستہ معذرت کر لی۔ ہم نے ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اور شعبۂ فارسی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں استاد ڈاکٹر زہرافاروقی اور ان کے ایک نواسے محمد طارق کی بھی خدمات حاصل کیں لیکن وہ کسی بھی قیمت پر راضی نہیں ہوئے۔ بالآخر اس تاریخ کے آنے سے قبل ہی وہ دنیا سے چلے گئے۔ ان کے حالات زندگی گواہی دیتے ہیں کہ وہ تاعمر سخت حالات کے شکار رہے۔ تین سال قبل ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا۔ دو سال قبل ان کی پانچ بیٹیوں میں سے چوتھی بیٹی کا، جو کہ اسی محلے یعنی ابوالفضل انکلیو میں رہتی تھی اور ان کی سب سے زیادہ خدمت کرتی تھی اور ۲۰۲۰ء میں ان کے سب سے چھوٹے بھائی پروفیسر فیضان اللہ فاروقی کا انتقال ہوا۔ فیضان اللہ جے این یو کے شعبۂ عربی سے سبکدوش ہوئے تھے۔ ایک بھائی پہلے ہی چل بسے تھے۔ رضوان صاحب اولاد نرینہ سے محروم تھے۔ ان کے عزیز اور اردو دنیا کی قد آور شخصیت شمس الرحمن فاروقی کا دسمبر ۲۰۲۰ء میں انتقال ہو گیا تھا۔ کچھ دنوں سے محمد طارق ان کے مکان میں مع اہل و عیال اقامت پذیر تھے۔ وہی لوگ ان کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ رضوان صاحب نے کئی بار اپنے اس کرب کا اظہار راقم الحروف سے کیا کہ میں نے زندگی میں بہت دکھ جھیلے ہیں۔ کلکتہ کے اخباروں میں موم بتی کی طرح جل جل کر اپنی زندگی کی پونجی لٹا دی۔ انتقال سے قبل ان کی اہلیہ کی یادداشت چلی گئی تھی تاہم وہ صرف اپنے شوہر کے ہاتھوں ہی کھانا کھاتی تھیں۔ ان کی رحلت کے بعد انھوں نے بارہا کہا کہ سہیل صاحب اب تو میں بالکل تنہا ہو گیا ہوں۔ تنہائی کے عذاب سے نجات پانے کے لیے انھوں نے خود کو لکھنے پڑھنے میں غرق کر دیا تھا۔ ادھر ایک ڈیڑھ ماہ سے مختلف عوارض نے جسمانی ضعف بڑھا دیا تھا۔ اسی شکست و ریخت کے عالم میں انھوں نے آٹھ اکتوبر کو اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لیے موند لیں۔ اللہ انھیں غریق رحمت کرے۔
sanjumdelhi@gmail.com

Tags: رضوان اللہ فاروقی
ShareTweetSend
Previous Post

جموں میں نوآبادیاتی نظام کے پروجیکٹ پر کام شروع ہوچکا ہے: محبوبہ

Next Post

قرآن کی رو سے پہلی بیوی کی کفالت کے بغیر دوسری شادی کا جواز نہیں:الہ آباد ہائی کورٹ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
قرآن کی رو سے پہلی بیوی کی کفالت کے بغیر دوسری شادی کا جواز نہیں:الہ آباد ہائی کورٹ

قرآن کی رو سے پہلی بیوی کی کفالت کے بغیر دوسری شادی کا جواز نہیں:الہ آباد ہائی کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In