جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملوں سے 1.23 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے: اقوام متحدہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 10, 2023
in خاص خبریں
0
غزہ پر اسرائیلی حملوں سے 1.23 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے: اقوام متحدہ
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ(یو این آئی) اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 123000 سے زیادہ لوگ اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔اوسی ایچ اے نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری میں گھروں اور اپارٹمنٹ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے غزہ میں چار بڑے رہائشی ٹاور تباہ ہو گئے ہیں اور چھ ہیلتھ ورکرز ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ وہیں سات صحت کی سہولیات اور نو ایمبولینسز کو نقصان پہنچا۔ پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولیات کا نقصان ہونے سے غزہ میں چار لاکھ سے زائد افراد کو مسائل کا سامنا ہے۔ غزہ پاور پلانٹ اب بجلی کا واحد ذریعہ ہے اور اس کا ایندھن بھی چند دنوں میں ختم ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (یواین آر ڈبلیو اے) کا اندازہ ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد میں سے نصف سے زیادہ درجنوں اسکولوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ یواین آر ڈبلیو اے نے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے اور اہم مدد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں کو نامزد کیا ہے۔یواین آر ڈبلیو اے نے کہا کہ غزہ میں بے گھر افراد اور میزبان کمیونٹی دونوں کے لیے نقد امداد کی بھی فوری ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے غزہ میں داخلی طور پر بے گھر ایک لاکھ افراد کے لئے خوراک کی تقسیم شروع کردی ہے جو یو این آر ڈبلیو اے کی پناہ گاہوں میں پناہ گزین ہیں۔اگلے چند دنوں میں تنازعہ بڑھنے پر، ڈبلیو ایف پی نے خوراک اور نقد امداد کے ساتھ آٹھ لاکھ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اگر ضروری فنڈ ​​دستیاب کرایا جائے۔ دوجارک نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ڈبلیو ایف پی کو اگلے ماہ 805000 افراد تک پہنچنے کے لیے 1.68 کروڑ امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔ترجمان نے متنبہ کیا کہ اگر مزید لوگ آتے ہیں تو مستقبل قریب میں عالمی ادارہ کے پاس سپلائی ختم ہوسکتی ہے۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہبے گھرغزہ
ShareTweetSend
Previous Post

شوپیاں میں لشکر طیبہ کے 2 دہشت گردوں کو مارگرانے کا دعویٰ

Next Post

بی جے پی والوں نے میڈیا پر قبضہ کر رکھا ہے : نتیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

بی جے پی والوں نے میڈیا پر قبضہ کر رکھا ہے : نتیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In