رام اللہ (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اپنے چھاپوں میں 2 فلسطینیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیاہے۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے علی الصبح جنین ریفیوجی کیمپ پر چھاپہ مارا۔فلسطینی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فوجیوں کے ہمراہ چھا پہ مارا اور بعد میں علاقے میں سنائپرز کو متعین کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چھاپے میں 58 سالہ جواد حسین بیوکینہ اور 26 سالہ ایدام محمد جبر جان بحق ہوگئے ہیں۔فتح تحریک کے جینین سیکرٹری جنرل عطا ابو رمیل نے کہا، "استاد ب بیوکینہ اس وقت گولیوں کا نشانہ بنے جب وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیو۳ں کا نشانہ بننے والے شخص کو فرسٹ ایڈ فراہم کررہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، ابو رامیل نے کہا کہ زخمی ہونے والے فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کی طلاع کے مطابق چھاپہ مار اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان ہونے والے واقعات میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں حراست میں لیا گیا۔
سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔