پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے23طلبا یو پی ایس سی کے امتحان میں منتخب

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 23, 2023
in خاص خبریں
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے23طلبا یو پی ایس سی کے امتحان میں منتخب
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے موقر آرسی اے کے تیئس امیدوار یوپی ایس سی،سول سروسز امتحان دوہزار بائیس میں منتخب ہوئے ہیں۔امید ہے کہ تیئس میں سے چند امیدواروں کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے مناصب ملیں اور باقی امیدواروں کو ان کی رینکنگ اور چوائس کے مطابق آئی آر ایس،آڈٹ،اکاؤنٹ سروس،آئی آرٹی ایس اورگروپ اے کے دیگر متعلقہ خدمات ملیں۔
اجمیرا سنکیت کمار جنھوں نے پینتیسویں رینک حاصل کی ہے وہ اس سال آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سب سے بہتر مظاہر ہ کرنے والوں میں ہیں۔تیئس میں سے بارہ منتخب امیدوار لڑکیاں ہیں۔ پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ سول سروسز امتحانات کی تیاری اور تربیت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کالگاتار بہترین مظاہرہ رہتاہے یہ باعث فخر و طمانینت ہے۔آئندہ برسوں میں اور بھی بہتر نتائج کے لیے پر امید ہیں۔انھوں نے طلبا کو مبارک دینے کے لیے جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کا دورہ کیا۔
رہائشی کوچنگ مزید بہتر نتائج دے اس کے لیے پروفیسر نجمہ اختر اس کی نگہ داشت میں ذاتی دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ طلبا کی رہنمائی اورآرسی اے کو جملہ سہولیات دستیاب کراتی ہیں۔انھوں نے تمام طلبا کو اور ان کے گھر والوں کو اس موقع پر مبارک باد دی۔انھوں نے عابد حلیم پروفیسر انچارچ،آر سی اے کے لیے ان کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
گزشتہ سال آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی محترمہ شروتی شرما یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں ٹاپر رہی تھیں۔
سال دوہزار دس اور گیارہ سے دوہزار تیئس تک آرسی اے نے دوسو ستر سے زیادہ سول سرونٹ ملک کو دیے ہیں جن میں آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس شامل ہیں۔اس کے علاوہ تین سوسے زیادہ طلبا دیگر مرکزی اور ریاستوں کے مقابلہ جاتی امتحانات یعنی سی اپی ایف، آئی،آربی آئی (گریڈ بی) اے پی ایف، بینک پی اور اور پی سی ایس وغیرہ میں منتخب ہوئے ہیں۔
سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ کے زیر اہتمام یوجی سی نے سال دوہزار دس میں آرسی اے کو قائم کیا تھا۔جس کا مقصد ایس سی،ایس ٹی،خواتین اور اقلیت طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کو سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں تیاری کرنے میں مدد فراہم کرانا تھا۔اس اکیڈمی میں سول سروسز کی تیاری کے لیے طلبا کا انتخاب کل ہند تحریری امتحان کے بعد انٹرویو کے بعد ہوتاہے۔
آرسی اے کے پاس کوچنگ اور شخصیت کے کثیر رخی فروغ کا عمدہ خاکہ ہے جس میں امتحانات کے مختلف ادوار یعنی کہ پری لمنری،مینس اور انٹرویو کے ساتھ ساتھ پانچ گھنٹے کی کلاسیس،ممتاز اسکالروں اورسول سرونٹس کے خصوصی خطبات،گروپ ڈسکشن،ٹسٹ سریز اور ماک انٹرویو شامل ہیں۔اس کے علاوہ اکیڈمی چوبیس گھنٹے ایئر کنڈیشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔اکیڈمی اپنے یہاں سول سروسز کی تیاری کرنے والے طلبا کو محفوظ اور آرام دہ سہولیات فراہم کرتی ہے۔

Tags: جامعہ ملیہ اسلامیہکوچنگ اکیڈمییو پی ایس سی
ShareTweetSend
Previous Post

آندھرا پردیش اردواکیڈیمی کے رسالہ کے لئے مضامین مطلوب

Next Post

اداکار کبیر کی درگاہِ اجمیریؒ میں حاضری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اداکار کبیر کی درگاہِ اجمیریؒ میں حاضری

اداکار کبیر کی درگاہِ اجمیریؒ میں حاضری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In