پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی کوتین سال قید کی سزا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 10, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی کوتین سال قید کی سزا
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران(ایجنسیاں):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی کو بھی تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سپریم لیڈر کی بھانجی اور بہن سمیت بہن کا تقریبا پورا خاندان ایرانی حکومت مخالف مظاہروں کا حامی اور اس حکومت کے خاتمے کا خواہش مند ہے۔ خاندان کے افراد مختلف مواقع پر ایرانی رجیم کے خلاف آؤاز اٹھاتے رہے ہیں۔
ایرانی لیڈر کی بہن بھی سکیورٹی اہلکاروں کو حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بننے کا مشورہ دے چکی ہیں۔ جبکہ فرانس میں ایک بھانجا بھی ایرانی حکومت کے سخت خلاف بیان دے چکا ہے۔
سپریم لیڈر کی بھانجی فریدہ مراخانی کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور جمعہ کے روز تین سال قید کی سز ا کا اعلان کیا گیا ہے۔ مراد خانی کے وکیل محمد حسین آغاسی کے بقول مراد خانی کو پہلے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد یہ سزا کم کر دی گئی ہے۔وکیل آغاسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی عدالت کا یہ دائرہ کار نہیں تھا کہ وہ ان کی موکلہ کے خلاف مقدمہ سن کر سزا دے سکتی۔
مراد خانی کو گزشتہ ماہ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کھلے عام مظاہرین کے حق میں بیانات دے کر میڈیا میں خبروں کا موضوع بن گئی تھیں۔ مراد خانی نے اس مظاہروں کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ ایران کے ساتھ معاہدات ختم کر دے اور تعلقات توڑ دے۔
وکیل آغاسی کے ایک ٹویٹ کے مطابق ان کی موکلہ کو سزا علما کی ایک خصوصی عدالت نے سنائی ہے۔ یہ عدالت ملک کے رائج عدالتی نطام کا حصہ نہیں ہے۔ آغاسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتی دائرہ کار میں یہ کیس نہ آتا تھا ۔ اس کے باوجود پہلے ان کی موکلہ مراد خانی کو پندرہ سال کی سزا سنائی گئی البتہ بعد ازاں اپیل کے نتیجے میں اسے کم کر کے تین سال کر دیا گیا۔
تاہم وکیل آغا سی نے یہ نہیں واجح کیا کہ ان کی موکلہ کو کن الزامات کے تحت یا کن دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی حکام کی طرف سے بھی اس بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
اپنی گرفتاری سے قبل مراد خانی نے ایرانی حکومت کی ناقد رہی ہیں اور انہوں نے دو مختلف مواقع اپنا موقف ظاہر کر چکی تھی، رواں سال کے شروع میں اور 2018 میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مراد خانی کی والدہ اور علی خامنہ ای کی ہمشیرہ بدری حسینی خامنہ ای نے بھی اپنے بھائی کی رجیم کے خلاف اپنی رائے کا کھلا اظہار کیا تھا۔ بدری حسینی خامنہ ای نے ایرانی افواج سے کہا تھا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے وہ مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں۔’
بدری حسینی خامنہ ای کا یہ ایرانی افواج کے نام خط ان کے فرانس میں مقیم بیٹے نے میڈیا کے ساتھ شئیر کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا ‘ علی کانہ ای کی پاسداران اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو ہتھیار پھینک دینے چاہییں اور جتنا جلد ممکن ہو عوام کے ساتھ مل جانا چاہیے، بصورت دیگر بہت دیر ہو جائے گی۔’
بدری حسینی نے کہا وہ یہ اپنی انسانی زمہ داری سمجھ کر کہہ رہی ہیں۔ ، میں پہلے بھی کئی بار اپنی آواز عوام کے سامنے لا چکی ہوں ۔’میری یہ آواز دسیوں سال پہلے سے خامنہ ای کے کانوں میں پہنچ چکی ہے۔’
خامنہ ای کی ہمشیرہ نے کہا مزید کہا ‘ مگر میں نے دیکھا کہ وہ سننے کو تیار نہیں اور آیت اللہ خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو خون کرتے رہنا چاہتا ہے۔ اس للیے میں نے اپنے بھائی سے قطع تعلقی کر لی۔’
واضح رہے بائیس سالہ مہسا امینی کی زیر حراست کے بعد سولہ ستمبر سے ایران کے گلی کوچوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہرین کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز پوری قوت لگا رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 29 خواتین اور 63 بچے بھی شامل ہیں۔

Tags: بھانجیعلی خامنہ ایقید
ShareTweetSend
Previous Post

برطانیہ میں لڑکی کو دیکھ کر سیٹی بجانا بھی "جرم”

Next Post

لال قلعہ پر گلابی پرچم لہرایاجائے گا: وزیراعلیٰ تلنگانہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کے سی آر نے ایم ایل اے خریدوفروخت کے دستاویزات ججوں کو بھیجے، ویڈیو جاری کیا

لال قلعہ پر گلابی پرچم لہرایاجائے گا: وزیراعلیٰ تلنگانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In