غزہ: غزہ میں مرنے والوں میں کے حوالے سے تازہ اعداو وشمارجاری کئے ہیں،جن کے مطابق اب تک اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں کم سے کم 4,630 بچوں اور 3,130 خواتین کی موت واقع ہوچکی ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میںہلاک ہونے والے طبی عملے کی تعداد اب 189 ہوگئی ہے، جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکس شامل ہیں۔اس کے علاوہ دس افراد الشفا اسپتال میں ایندھن کی کمی کے نتیجے میں آپریشن روم بند ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں 41,120 رہائشی املاک بھی تباہ ہوگئے ہیں۔نیز 94 سرکاری ہیڈکوارٹر؛ 71 مساجد تباہ ہوئے ہیں اور 253 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ 181 ملین ڈالر کا براہ راست زرعی نقصان ہوا ہے، 25 فیصد زرعی فارم تباہ ہو چکے ہیں۔
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے خلاف 238 حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔