ہفتہ, مارچ 28, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مجھے لیفٹیننٹ گورنر بننے کا کوئی شوق نہیں:غلام نبی آزاد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 1, 2023
in خاص خبریں
0
سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کا کانگریس کو الوداع
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،یکم اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مجھے ایل جی بننے کا کوئی شوق نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت میری ترجیحات میں سرفہرست ہے انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں چناو نہ ہونا بدقسمتی ہے اور لوگ کئی سالوں سے چناو کا انتظار کرتے کرتے اللہ کو پیارے بھی ہو گئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سب کو متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے اسمبلی چناو نہیں ہو رہے جو بدقسمتی ہے۔غلام نبی آزاد نے کہا لوگ الیکشن کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں اور یہاں تک کہ کئی داعی اجل کو لبیک بھی کہہ گئے لیکن سرکار کی جانب سے اسمبلی چناو کرانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا جا رہا ۔بے روزگاری کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں نہیں مل رہی جس وجہ سے نوجوانوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے اب سنگین رخ اختیار کیا ہے ۔کئی میڈیا اداروں کی جانب سے غلام نبی آزاد کو جموں وکشمیر کا اگلا ایل جی بنانے کے بارے میں پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ میں یہاں نوکری کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کرنے کی خاطر آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھے نوکری ہی کرنی تھی تو کشمیر یونیورسٹی سے ایم سی کے بعد بہ آسانی نوکری ملتی لیکن میں نے نوکری کو لات ما رکر سیاست میں قدم رکھا۔
آزاد نے کہاکہ آجکل سیاست کاروبار بن گیا ہے ، آئے روز لو گ پیسوں کے عوض ایک پارٹی کو خیر بادکہہ کر دوسری میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر انہیں جموں وکشمیر کے لوگوں کا سپورٹ ملا تو یہاں انقلاب آئے گا۔غلام نبی آزاد نے کہاکہ اگر میری پارٹی میں کسی کو شمولیت اختیار کرنی ہے تو وہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہاں قربانی دینی ہے کیونکہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔منشیات کے بارے میں آزاد نے کہاکہ اس کا خاتمہ کرنے کی خاطر سب کو مل کر لڑائی لڑنی ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے جن لوگوں نے کروڑوں روپیہ بنائے ہیں انہیں پھانسی پر لٹکانا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ لوگ نشے کی بنا پر کروڑ پتی بن گئے ہیں لیکن وہ سماج کے قاتل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرا خواب ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی خدمت کرو۔

Tags: جموں وکشمیرشوقغلام نبی آزادلیفٹیننٹ گورنر
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر سے منی پور تک ملک خوف و دہشت کے سائے میں: ارشد مدنی

Next Post

راہل نے "ستیم، شیوم، سندرم کے عنوان سے لکھا مضمون

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے "ستیم، شیوم، سندرم کے عنوان سے لکھا مضمون

راہل نے "ستیم، شیوم، سندرم کے عنوان سے لکھا مضمون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In