منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

کشمیر سے منی پور تک ملک خوف و دہشت کے سائے میں: ارشد مدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 1, 2023
in دیارِ ملت, دیار وطن
0
حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علماء راجستھان کے اجلاس عام میں صدرجمعیۃ نے کہا” نفرت کی سیاست کرنے والے ملک کے وفادار نہیں”

نئی دہلی (یو این آئی)کشمیر سے منی پور تک خوف و ہراس کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ملک اس وقت خوف و دہشت کے ماحول میں جی رہا ہے اور اس ماحول کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعیۃ علماء راجستھان کے اجلاس عام میں جاری ایک پیغام میں کہی انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے ایسے ہندوستان کاخواب نہیں دیکھا تھا جس میں نفرت، خوف و دہشت کے سائے میں ملک کے عوام رہتے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ڈر اور خوف کی سیاست کو اپنا شعاربنالیا ہے لیکن میں یہ واضح کردینا چاہتاہوں کہ حکومت ڈر اور خوف سے نہیں بلکہ عدل و انصاف سے چلاکرتی ہے۔مولانا مدنی نے نفرت مٹانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آگ کو آگ سے نہیں بجھایا جاسکتا۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں محبت ہے، آج کے ماحول میں محبت ہی ایک ایساکارگر ہتھیار ہے جس سے ہم نفرت کو شکست دے سکتے ہیں۔ ہم نے ہرہر موقع پر وطن سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا ہے، یہ ہماراملک ہے، آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے، ایسے میں ہمارایہ فرض ہے کہ ہم ان مٹھی بھر فرقہ پرست عناصرکے ہاتھوں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کوضائع نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم امن اورمحبت کے داعی بن جائیں اس لیے ہمیں اپنی بیاہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں برادرانِ وطن کو بلانا چاہیے، اسی طرح ان کی خوشی اور غم میں اپنا مذہبی فرض سمجھ کر، وہ بلائیں یا نہ بلائیں، شریک ہونا چاہئے۔ آپ کا یہ کردار پرانی تاریخ کو زندہ کرنے میں بڑا قیمتی ثابت ہوگا۔ وہ لوگ ہرگز ملک کے وفادارنہیں ہوسکتے جو نفرت کی آگ سے ملک کے امن وامان اوراتحادکوتباہ وبربادکرنے پر تلے ہیں، بلکہ ملک کے سچے وفادار وہ ہیں جو ایسے صبرآزمادورمیں بھی امن واتحادکاپیغام دیکر دلوں کو جوڑنے کی بات کررہے ہیں۔
مولاناارشد مدنی نے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ امتحان کی گھڑیاں آتی رہتی ہیں مگرزندہ قومیں مایوسی کا شکارنہیں ہوتیں بلکہ وہ اس طرح کے ماحول میں بھی اپنے لئے آگے بڑھنے کا راستہ نکال لیتی ہیں۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں اس لئے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے، وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، ہمیں دوراندیشی اورسوجھ بوجھ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ الورکا یہ علاقہ میوات سے ملاہواہے، جولائی کے مہینہ میں نوح اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں جو کچھ ہوا اس سے آپ سب کماحقہ واقف ہیں،آج کی ترقی یافتہ دنیامیں اس طرح کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں بعض ایسی طاقتیں موجودہیں جو امن واتحادکی دشمن ہیں، ورنہ شوبھایاتراجیسے مذہبی پروگرام میں تلواراور اسلحہ لیکر چلنے اور اشتعال انگیزی کی کیا ضرورت تھی۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کا مقصدو شوبھایاترانکالنانہیں تھا بلکہ اس علاقہ کے امن واتحادکوسبوتاژکرنا تھا، جبکہ دنیا کا ہر مذہب انسانیت، رواداری، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے اس لیے جو لوگ مذہب کا استعمال نفرت اور تشدد برپا کرنے کے لئے کرتے ہیں وہ اپنے مذہب کے سچے پیروکار نہیں ہوسکتے ہیں۔ بہرحال دونوں طرف سے جو ہوااچھا نہیں ہوا، جمعیۃعلماء ہند اپنے قیام کے دن سے ہی امن واتحاداورفرقہ ورانہ خیرسگالی کی پیامبررہی ہے، کیونکہ اس کا مانناہے کہ امن واتحادکے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، فرقہ پرستی اورمذہبی شدت پسندی امن واتحادکی ہی نہیں ترقی کی بھی دشمن ہے۔ فسادبرباکرنے والوں کو یہ خوش فہمی ہوسکتی ہے کہ وہ ایک مخصوص فرقے کو نقصان پہنچاکر نفسیاتی طورپر انہیں کمزورکررہے ہیں لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے، فسادسے کسی فرقہ یابرادری کا نقصان نہیں ہوتابلکہ ملک کی ترقی اورمعیشت کو نقصان پہنچتاہے۔
انہوں نے کہا کہ میوات کے علاقے میں مسلمانوں کی آبادی کاتناسب 80 فیصدہے اوراہم بات یہ ہے کہ فسادکے دوران اکثریت میں ہونے کے باوجودانہوں نے اپنے کسی غیر مسلم پڑوسی کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہمارے پاس تواطلاعات یہ بھی ہیں کہ بہت سے گاؤں میں مسلمانوں نے مندروں کے اردگردرات رات بھر پہرادیا تاکہ کوئی شخص ان مندروں کو کوئی نقصان نہ پہنچاسکے، انتہائی امیدافزابات یہ بھی ہے کہ میوات علاقے کے بہت سے غیر مسلموں نے اخباری نمائندوں اورٹی وی چینلوں سے گفتگوکرتے ہوئے واضح طورپر یہ کہا کہ اقلیت میں ہونے کے باوجود یہاں انہیں کبھی کسی طرح کا ڈراورخوف محسوس نہیں ہوا، تمام لوگ یہاں امن و اتحاد اور باہمی میل ملاپ کے ساتھ رہ رہے ہیں، یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ملک کی اکثریت اب بھی امن پسند ہے اور فرقہ پرستی کا زہر پھیلاکر تشددبرپاکرنے والے مٹھی بھرلوگ ہیں جو ملک میں جگہ جگہ اپنی شرانگیزیوں اورحرکتوں سے امن وامان کی فضاکو خراب کرتے رہتے ہیں۔
مولانا مدنی نے ہریانہ اور راجستھان کی کھاپ پنچایتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یقینا یہ بڑی ناانصافی ہوگی اگر ہم اس اہم پروگرام میں ہریانہ و راجستھان کی اُن کھاپ پنچایتوں، سماجی تنظیموں، سکھوں اور دیگر لوگوں کا خیرمقدم نہ کریں، جنھوں نے نوح و اطراف میں ہوئے فساد کے بعد مسلمانوں کے لیے پیدا کردہ بحرانی صورتِ حال میں فرقہ وارانہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میوات کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ فرقہ پرست طاقتوں کی سازشوں کو بھی بے نقاب کردیا۔

Tags: ارشد مدنیجمعیۃ علماءخوف و دہشتکشمیرمنی پور
ShareTweetSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کرگل کونسل میں تاریخی جیت حاصل کرے گی:عمر عبداللہ

Next Post

مجھے لیفٹیننٹ گورنر بننے کا کوئی شوق نہیں:غلام نبی آزاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کا کانگریس کو الوداع

مجھے لیفٹیننٹ گورنر بننے کا کوئی شوق نہیں:غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In