بدھ, دسمبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 5, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور:ورلڈ کپ کے 35ویں اور اہم ترین میچ میں فخر زمان کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 402 رنز کا ہدف دیا۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور قومی ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے باعث 21 رنز سے جیت گئی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ پہلی مرتبہ بارش آنے سے قبل 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان ٹیم نے 160 رنز بنائے۔میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے، یوں پاکستان کو جیت کے لیے 117 گیندوں پر مزید 182 رنز درکار تھے۔فخر زمان نے لاٹھی چارج کیا تاہم جب میچ دوبارہ بارش کے باعث روکا گیا تو پاکستان اس وقت ڈی ایل میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے تھا اور یہیں پر اس نے میچ جیتا۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ صرف 6 رنز پر گر گئی تھی۔ تاہم اسکے بعد فخر زمان اور بابر اعظم کی 194 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ بدل کر رکھ دیا۔
فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ابتداء سے لے کر آخری اوور تک نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 401 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے اور رچن رویندرا نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے اننگ کا پہلا اوور کرایا۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 68 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 10.5 اوورز میں ڈیون کونوے 35 رنز پر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بعد ازاں کپتان کین ولیمسن بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور انہوں نے بھی رچن رویندرا کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں بیٹرز نے اچھے رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور اسکور 34 اوورز میں 246 رنز تک پہنچا دیا۔
اس دوران رچن رویندرا نے اپنی سنچری جبکہ کین ولیمسن نے نصف سنچری بنائی۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 34.2 اوورز میں 248 رنز پر گری جب کپتان کین ولیمسن 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز پر گر گئی جب رچن رویندرا 108 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 41.1 اوورز میں 318 رنز پر گری جب ڈیرل مچل کو 29 رنز پر حارث رؤف نے بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 44.3 اوورز میں 345 رنز پر گری، محمد وسیم نے مارک چیپمین کو 39 رنز پر بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 48.5 اوورز میں 388 رنز پر گری، محمد وسیم نے گلین فلپس کو 41 رنز پر بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 26 اور ٹام لیتھم 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاہین آفریدی، حسن علی، محمد وسیم اور حارث رؤف نے 10، 10 اوورز کرائے جبکہ افتخار احمد نے 8 اور آغا سلمان نے 2 اوورز کرائے۔شاہین آفریدی 90 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ حسن علی نے 82 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔افتخار احمد نے 55 اور حارث رؤف نے 85 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد وسیم نے 60 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔پاکستان کی جانب فتح گر اننگز کھیلنے پر فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ آج میرا خوش قسمت دن ہے۔ ہمیں 402 رنز کا ہدف ملا تھا، اتنے بڑے ہدف کےلیے ہمیں جارحانہ کھیلنا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔کین ولیمسن نے بتایا کہ اِش سودھی کی جگہ میٹ ہینری اور وِل ینگ کی جگہ میری واپسی ہوئی ہے، میری ورلڈ کپ کے لیے تیاری محدود رہی۔آج کے میچ کے لیے بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Tags: پاکستانشکستنیوزی لینڈورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

مسلسل تیسرے دن دہلی میں غیرمعمولی فضائی آلودگی

Next Post

اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے تہران میں ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے تہران میں ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے تہران میں ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In