اتوار, مارچ 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کی کارروائی پرسپریم کورٹ کی پابندی

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 19, 2024
in عدلیہ
0
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے سندیش کھالی گاوں میں مبینہ جنسی ہراسانی کے خلاف مظاہرے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سکانت مجومدار کے زخمی ہونے کی ان کی شکایت پرلوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کے سامنے جاری کارروائی پر پیرکو روک لگادی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ریاست کے اعلیٰ حکام پر کوئی کارروائی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا۔

قابل ذکر ہے کہ کمیٹی نے مسٹر مجومدار کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور بشیرہاٹ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہا تھا۔

مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ مجومدار نے گزشتہ ہفتے بدھ کو پیش آنے والے واقعے میں چوٹ لگنے، ظالمانہ اور جان لیوا حملے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کی شکایت پر استحقاق کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 15 فروری کو عہدیداروں کو نوٹس جاری کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کے سامنے سینئر وکیل کپل سبل اور اے ایم سنگھوی نے استحقاق کمیٹی کے سامنے کارروائی کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے دلیل دی کہ شکایت کنندہ رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کئے گئے احتجاج کا پارلیمانی فرائض سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ویڈیو ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ شکایت کنندہ نے خود پولیس اہلکاروں کو دھکا دیا تھا۔ وکیل نے یہ بھی دلیل دی کہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 پہلے ہی لگائی جا چکی ہے۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیرکن پارلیمنٹلوک سبھامغربی بنگال
ShareTweetSend
Previous Post

ملک میں ژالہ باری اور بارش کی پیشن گوئی

Next Post

بی ایس پی تنہا الیکشن لڑے گی:مایاوتی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی کا نیا شگوفہ:مایاوتی

بی ایس پی تنہا الیکشن لڑے گی:مایاوتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In