اتوار, مئی 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

وزیر اعظم سری نگر پہنچ گئے

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2024
in خاص خبریں
0
وزیر اعظم سری نگر پہنچ گئے
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی دوپہر کو فقید المثال سیکورٹی بند وبست کے بیچ اپنے یک روزہ دورے پر سری نگر پہنچے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ڈی جی پی آر آر سوین اور بی جے پی کے لیڈروں نے سری نگر ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہوائی اڈے سے سیدھے بادامی باغ فوجی چھائونی گئے جہاں انہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائیں گے۔
وزیر اعظم بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔بخشی اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے اوراسپیشل پروٹیکشن فورس نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر بعض روٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔بتادیں کہ یہ وزیر اعظم کا ایک مہینے سے بھی کم وقت میں جموں وکشمیر کا دوسرا جبکہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سری نگر کا پہلا دورہ ہے۔انہوں نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کل یعنی 7 مارچ کو میں سری نگر میں ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ پروگرام میں شرکت کروں گا’۔وزیر اعظم نے اپنے اس پوسٹ میں مزید کہا: ‘مختلف ترقیاتی کام قوم کے لئے وقف کئے جائیں گے جن میں زرعی معیشت کوفروغ دینے سے متعلق زائد از 5 ہزار کروڑ روپیے مالیت کے کام شامل ہیں نیز سیاحت سے جڑے مختلف کام بھی قوم کے نام وقف کئے جائیں گے’۔سیاحت سے جڑے مختلف کام بھی قوم کے نام وقف کئے جائیں گے’۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جہاں سری نگر کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے وہیں سیکورٹی کے بھی فقید المثال بند و بست کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے کشمیر دورے سے قبل سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طور پر ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طورپر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم 7 مارچ کی دوپہر کو سری نگر پہنچ کر ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ پروگرام میں شرکت کریں گے۔بیان کے مطابق وزیر اعظم جموں وکشمیر میں زرعی معیشت کے ‘ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے لئے قریب 5 ہزار کروڑ روپیے قوم کے نام وقف کریں گے۔وہ سودیش درشن اور پر شاس( پیلگرم ریجوینیشن اینڈ سپریچول، ہیرٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو) اسیکیوں کے تحت 14 سو کروڑ روپیوں کے شعبہ سیاحت سے متعلق کئی پرجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا افتتاح کریں گے ان پروجیکٹوں میں ‘حضرت بل مزار کی مربوط ترقی’ کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم قریب 43 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن سے ملک بھر میں زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کی وسیع رینج تیار ہوگی۔ وہ وزیر اعظم کی سی بی ڈی ڈی اسکیم کے تحت منتخب 42 سیاحتی مقامات کا اعلان بھی کریں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم جموں وکشمیر میں سرکاری نوکریوں کے لگ بھگ ایک ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے۔

Tags: بخشی اسٹیڈیمسری نگرفقید المثال سیکورٹیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

آگرہ میٹرو کو ہری جھنڈی:جمعرات سے عام لوگ سفر کرسکیں گے

Next Post

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راج ناتھ سنگھ کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلی فون

ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط: راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In