اتوار, مارچ 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

مودی جھوٹوں کے سردارہیں- کھڑگے

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 6, 2024
in الیکشن
0
ملکارجن کھڑگے کانگریس کے صدر منتخب
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور، 6 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹوں کا سردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پہلے عوام سے جو وعدے کئے گئے آج تک پورے نہیں ہوئے اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، کچھ نہ کچھ نیا جھوٹ بول کر آتے ہیں۔مسٹر کھڑگے ہفتہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر لوک سبھا انتخابات میں ہماری حکومت آتی ہے تو ہم عوام کو دی گئی تمام ضمانتوں پر عمل درآمد کریں گے، ہم جھوٹ بولنے والوں میں سے نہیں، جیسا کہ مودی جھوٹ بولتے ہیں اورہرجگہ جاتے ہیں کچھ نہ کچھ نیا جھوٹ بول کرآتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی نے کتنی ضمانتیں دی ہیں اور وہ عوام تک پہنچی ہیں۔ شروع میں انہوں نے ہر سال نوجوانوں کو دو کروڑ نوکریاں دینے کی گارنٹی دی تھی اور پچھلے دس سال میں 20 کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دی جانی چاہیے تھی لیکن نوجوانوں کو نوکری نہیں ملی۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسٹر مودی وزیر اعظم ہیں، وہ جھوٹ کیسے بول سکتے ہیں لیکن وہ جھوٹے ہیں اور اس دوران وہ نوجوانوں کو نوکری نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرونی ممالک میں کانگریس والوں کا کالا دھن رکھا ہے اسے واپس لاکرملک کے ہر فرد کو 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، لیکن یہ وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مسٹر مودی نے کسانوں کے لئے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی ہے۔ اسی طرح اور بھی بہت سے وعدے عوام سے کیے لیکن پورانہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے مودی جی جھوٹوں کے سردارہیں اور وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے چورو میں جلسہ عام میں مسٹر مودی کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کسان پریشان ہیں اور خودکشی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کسانوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کی بات کی جبکہ اس کا یہاں کے لوگوں سے کیا سروکار ہے، یہ بات کشمیر اور جموں میں بولتے تو اس کا اثر وہاں ہوتا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، ان کے لیے کھاد کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی، وہیں کانگریس نے راجستھان میں اندرا گاندھی کینال لا کر راجستھان کی تصویر بدل دی ہے۔ اندرا نہر سے لوگ خوش ہیں، کیا یہ مودی نے کیا؟ چمبل ویلی پروجیکٹ کانگریس نے کیا، کیا یہ بھی مودی نے کیا؟ ایسے کئی کام کانگریس کے دور میں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس کے دور میں ریلوے کی ترقی ہوئی اور آج مسٹرمودی نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر کریڈٹ لے رہے ہیں۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مسٹر مودی اپنی پارٹی کا نام تک نہیں لیتے اور کہتے ہیں، مودی ہے تو ممکن ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ مودی کی گارنٹی، یہ میری گارنٹی لیکن یہ لفظ گارنٹی ہمارا چرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جو گارنٹی دی ہے اسے نافذ بھی کیا ہے اور کرناٹک و تلنگانہ میں چھ ضمانتیں دی اور ان پر عمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کون سے گارنٹی ہے، جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی گارنٹی نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور کچھ نہیں کیا ہے، پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ کانگریس نے کچھ نہیں کیا ہے، جب کہ ہم تو 55 سال کا حساب دے رہے ہیں لیکن وہ حساب نہیں دے رہے، صرف گالیاں دینے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن وہ وقت آئے گا جب گدی سے اترنے کے بعد لوگ ان سے پوچھیں گے کہ ملک کے لیے کیا کیا؟

خارجہ پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر بار کہا گیا کہ ملک مضبوط ہوا، ٹھیک ہے مضبوط ہوا، کانگریس کے دور میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بنگلہ دیش بنادیاتھا لیکن آج چینی آکر یہاں قبضہ کر رہے ہیں، اس کا ذکر نہیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اس لیے ہم 5 ضمانتوں سمیت 25 ضمانتیں لے کر آئے ہیں لیکن اس بارے میں مودی جی بات نہیں کرتے۔

Tags: قومی صدرکانگریسلوک سبھا انتخاباتملکارجن کھڑگےمودیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

فلسطینیوں کی حمایت میں 8اپریل کوقومی کانفرنس کا اعلان

Next Post

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے لاشوں پر سیاست کی :ترون چگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے لاشوں پر سیاست کی :ترون چگ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے لاشوں پر سیاست کی :ترون چگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In