جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

بی جے پی کی پالیسیوں سے دلت، مسلم ترقی سے محروم رہے:مایاوتی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 22, 2024
in بزم شمال
0
پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی کا نیا شگوفہ:مایاوتی
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بلند شہر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی کی ذات وادی، فرقہ وارانہ اور پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلموں کو ترقی نہیں ہوسکی ہے مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر لوک سبھا سیٹ سے گریش چندر جاٹو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیور میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا خاکہ بھی ان کی حکومت کی دین ہے جس کو بی جے پی اپنی حصولیابیوں کے طور پر شمار کرارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ذات وادی ، فرقہ وارانی اور پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کے غریبوں، قبائلیوں دلت مسلموں دیگر مذہبی اقلیتوں کا کبھی بہبود نہیں ہوسکا۔ملک میں دلتوں، قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کا سرکاری نوکریوں میں سالوں سے ادھورا پڑا ریزرویشن کا کوٹہ بھی ابھی تک پورا نہیں بھرا گیا ہے۔ خاص کر ایس سی /ایس ٹی سرکاری ملازمین کی تقرری میں ریزرویشن کافی حد تک بے اثر رہا ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کی زرعی پالیسیاں صحیح نہ نوے کی وجہ کسان بھی سراپا احتجاج ہیں۔ غلط معاشی پالیسیوں سے ملک کی معیشت پر بھی برا اثر پڑرہا ہے ۔ چھوٹا کاروباری طبقہ بھی کافی پریشان ہے۔ ملک کی سرحدیں بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ گذشتہ کچھ سالوں سے مرکز میں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتوں میں ہندتو کی آڑ میں مسلم سماج پر ظلم ۔ زیادتیاں اپنے شباب پر ہیں جس کی وجہ سے مسلم سماج کی حالت ہر سطح پر خراب ہورہی ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ناٹک ۔ بازی جملے بازی یا کوئی دیگر دلیل کام میں آنے والی نہیں ہے کیونکہ اب ملک کی عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کی پارتی نے کمزور اور مڈل کلا س کا اچھے دن دکھانے کے لالچ بھرے وعدے کئے و دیگر ہوائی دستاویزات گارنٹی دی ہے اس کا بھی تک زمینی حقیقت میں ایک چوتھائی حصہ بھی پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کانگریس پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے ملک و مرکز کے کافی ریاستوں میں کانگریس اور ان کے معاونین کی ہی حکومتیں تھی لیکن ان کی زیادہ تر معاملات میں غلط پالیسیوں اور غلط کام کی وجہ سے ہی پارٹی کو مرکز و کافی ریاستوں کی حکومتوں سے باہر ہونا پڑا۔ مغربی اترپردیس میں چھتری سماج کی کافی تعداد ہے جو ان کی بڑ بولے بیانات سے اپنے کو نظرانداز محسوس کرتے ہوئے اسے ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2003 میں جب ان کی مکمل اکثریت کی حکومت آئی تب انہوں نے نوئیڈا گریٹر نوئیڈا و ایک نئے ضلع کی تعمیر یہاں پر تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹر کے شعبے میں اور ایکسپریس وے بنا کر حلقے کی ترقی کی۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا علاقے کی حالت کافی خراب تھی۔ بی ایس پی کی مکمل اکثریت کی حکومت نے اس علاقے کو ترق کے شعبے میں ایجوکیشن ہب بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ طبی نظام کو آسان کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا سرکاری و غیر سرکاری تعمیر کرایا۔ ہم نے اپنے دفتر میں نوئیڈا کا نام بدل کر گوتم بدھ رکھا تھا۔ خوب ترقیاتی کام کرائے ۔ جس کا فائدہ آج بی جے پی حکومت اٹھارہی ہے۔ اور ہمارے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کو اپنا بتارہی ہے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا جو کام پہلے کانگریس حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتی تھی۔ وہی کام اب بی جے پی حکومت کررہی ہے ۔ غریبوں، محرومین اور اقلیتی سماج کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ اس حکومت میں فائدہ سرمایہ داروں اور دھنہ سیٹھ اٹھا رہے ہیں۔ وہ چار بار اترپردیش حکومت میں وزیر اعلی رہی ہیں۔ انہوں نے سبھی ذاتیوں، طبقات کے مفاد کا دھیان رکھا اور حکومت میں برابر کی شراکت داری دی۔
اپنی 32 منٹ کی تقریر میں مایاوتی نے کسانوں، مسلمانوں اور دیگر برادریوں کو لبھانے کی کوشش کی لیکن سماج وادی پارٹی کا نام تک نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ 26 اپریل کو بی ایس پی امیدواروں کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت آئے گی تو تمام طبقات کو حکومت میں برابر کی شراکت دی جائے گی۔ مقامی مسائل کو معیاری طریقے سے حل کیا جائے گا۔

Tags: بی ایس پیبی جے پیحصولیابیزرعی پالیسیغریبقبائلیگوتم بدھ نگرمایاوتیمسلم
ShareTweetSend
Previous Post

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد آج

Next Post

ایس پی۔کانگریس نے مسلمانوں کے بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا:مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
محنت کشوں کو انصاف ملنے کے لیے یاد رکھا جائے گا 25 دسمبر کا دن: مودی

ایس پی۔کانگریس نے مسلمانوں کے بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In