بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی نے پٹنہ میں روڈ شو کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 13, 2024
in خاص خبریں
0
مودی نے پٹنہ میں روڈ شو کیا
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ، 12 مئی (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ اتوار کو اپنے حامیوں کا جوش بڑھانے اور نئی توانائی پیدا کرنے کے لیے روڈ شو کیا۔ مغربی بنگال میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے بعد پٹنہ پہنچے مسٹر مودی نے بھٹاچاریہ روڈ سے ‘روڈ شو’ شروع کیا۔ روڈ شو میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے علاوہ سابق مرکزی وزیر اور پٹنہ صاحب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار روی شنکر پرساد، نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ریاستی صدر سمرت چودھری بھی بھگوا رنگ کی کھلی کار پر سوار تھے۔
روڈ شو میں مودی کے حامیوں کا ایک بڑا ہجوم جوش، ولولہ اور جذبہ سے لبریز سڑک پر جمع تھا۔ پرجوش لوگ مودی مودی اور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔ مختلف مقامات پر شنکھ بجانے اور پھول برسائے جا رہے تھے۔ مسٹر مودی بھی لوگوں کے نعروں کا جواب کبھی ہاتھ جوڑ کر اور کبھی مصافحہ کرکے دے رہے تھے۔ ایک جگہ ایک عورت ہاتھ میں پوسٹر لیے کھڑی تھی جس پر لکھا تھا ‘وجے بھوا’۔ وزیر اعظم وہ پوسٹر لینا چاہتے تھے لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر خاتون وزیر اعظم کو وہ پوسٹر نہیں دے سکی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں سروں اور آس پاس کی عمارتوں پر کئی گھنٹوں تک کھڑی رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے روڈ شو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کے ہاتھ میں پھول، پانی کی بوتلیں یا کوئی اور چیز رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے استقبال کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا رکھا تھا۔
روڈ شو کے دوران برقع پوش کئی مسلم خواتین مسٹر مودی کے استقبال کے لیے کھڑی تھیں۔ ان کے ہاتھوں میں پوسٹر تھے جن پر ‘مودی پریوار’ اور ‘جن-جن کی یہ پکار ایک بار پھر مودی سرکار’ جیسے نعرے درج تھے۔ مختلف جگہوں پر مسٹر مودی کے کٹ آؤٹ لگائے گئے تھے اور نوجوان ان کے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ روڈ شو کے دوران جمع ہونے والے ہجوم میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مسٹر مودی کا یہ روڈ شو تقریباً دو کلومیٹر طویل تھا اور ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ان کا روڈ شو پیر موہانی، کدم کنواں، ٹھاکر باڑی روڈ، باقر گنج سے ہوتا ہوا گاندھی میدان کے قریب ادھیوگ بھون پر اختتام پذیر ہوا۔ روڈ شو کے بعد وزیر اعظم مودی راج بھون کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ رات آرام کریں گے۔ اگلی صبح 13 مئی کو وزیر اعظم شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب گوردوارہ جائیں گے۔ اس کے بعد وہ حاجی پور، مظفر پور اور چھپرہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیجے شری رامسیکورٹیمغربی بنگالمودینتیش کمارہجوم
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس مغل عہد کا جزیہ نافذ کرنا چاہتی ہے:یوگی

Next Post

جموں وکشمیر کو سیاسی اور اقتصادی غلامی کی طرف دھکیلا جارہاہے: عمر عبداللہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فیملی شناختی کارڈ کے مجوزہ منصوبہ پرعمرعبداللہ کا سوال

جموں وکشمیر کو سیاسی اور اقتصادی غلامی کی طرف دھکیلا جارہاہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In