پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جموں وکشمیر کو سیاسی اور اقتصادی غلامی کی طرف دھکیلا جارہاہے: عمر عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 13, 2024
in دیار وطن
0
فیملی شناختی کارڈ کے مجوزہ منصوبہ پرعمرعبداللہ کا سوال
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،12مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں، یہ پہلا پارلیمانی الیکشن نہیں ہے اور نہ آخری ہوگا، 5سال پہلے بھی الیکشن ہوئے اور 5سال بعد بھی الیکشن ہونگے لیکن موجودہ الیکشن کی اہمیت اس لئے بڑھ گئی ہے کیونکہ 5اگست2019کے بعد یہ پہلا بڑا الیکشن ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ اگست کے روز ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، ہماری پہچان، ہماری شناخت اور ہمارا وجود ختم کیاگیا، موجودہ الیکشن میں یہاں کے عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے یہ پیغام دینے کا موقع فراہم ہوا ہے کہ ہمیں یہ فیصلے قبول نہیں ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سوپور میں عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ پہلے تک میرا یہاں الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب بی جے پی، اس کی اے، بی اور سی ٹیمیں، مختلف ایجنسیاں اور انتظامیہ نے یہاں کے سیاسی کے حالات میں مداخلت اور کھلواڑ کرنا شروع کردیا تو پارٹی نے مجھے یہاں سے میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ہم پھر اس دور سے گزر رہے ہیں جس سے ہمیں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اپنا سب کچھ داﺅ پر لگا کر نکالا تھا۔ مرحوم نے ہمیں سیاسی غلامی سے نجات دلاکر یہاں جمہوریت قائم کی، آئینی اور جمہوری اداروں کا قیام عمل میں لایا تاکہ عام لوگو ں کی شنوائی ہوسکے، دفعہ 370کی طاقت سے غریب عوام کو زمینوں پر مالکانہ حقوق دیکر یہاں کے عوام کو اقتصادی غلامی سے نجات دلائی لیکن آج ہمیں پھر اُسی جانب دھکیلا جارہاہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جمہوریت کا تہیہ تیغ کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے، دلی والے پھر سے ہمیں اُسی اقتصادی غلامی کی طرف دھکیل کیلئے ہماری زمینوں کو کسی نہ کسی بہانے لے جانے کا کام کررہی ہے۔ان کے مطابق سڑک، ریل، کارخانوں اور دیگر بہانوں کے ذریعے زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے، روشنی ایکٹ کے تحت جن کو اراضی ملی تھی وہاں بھی بلڈوزر چلائے جارہے ہیں۔ اور یہ سب کچھ اس لئے ممکن ہوا کیونکہ 2014کے انتخابات کے بعد پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس نے بھاجپا کو حمایت دیکر یہاں حکومت میں لایا، جبکہ اُس وقت ہم نے پی ڈی پی والوں سے غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہئے آپ 6سال حکومت کیجئے ، بس بھاجپا کو یہاں مت لایئے لیکن ان لوگوں نے ہمیں طعنے دیئے اور اس تاریخی ریاست کو تہس نہس کر ڈالا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد یہاں کے لوگوں کو سختی، پریشانی اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ آج حالات دیکھئے کہ ہمارے نوجوان محض ویری فکیشن کیلئے در بہ در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جس کا کوئی رشتہ دار کبھی ملی ٹینٹ رہا ہے اُسے بھی ویری فکیشن نہیں مل رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 1990میں ایسے حالات بنے کہ بہت سارے ان حالات میں بہہ گیا، یہ جو میرے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے بھی یہاں ملی ٹینٹ تنظیم کھڑی کی، اُن کا پاسپورٹ نہیں روکا گیا، اُن کی سرکاری نوکری نہیںکی گئی۔یہاں تو جو بچے 1990میں پیدا نہیں ہوئے تھے، انہیں بھی سی آئی ڈی ویری فکیشن نہیں مل رہی ہے۔ وہ سرکاری نوکری نہیں کرسکتے، انہیں بینک کا لون نہیں ملتا، پاسپورٹ نہیں دیا جاتا نیز ان کے مستقبل کیلئے کھلواڑ کیا جارہاہے۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں ہم نے خاص طور پر بلیک لسٹ کا سلسلہ ختم کردیا تھا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ملی ٹینٹ کا بچہ یا رشتہ دار ملی ٹینٹ ہوتا، ان کو کسی اور کی سزا نہیں دی جاسکتی ہے،اور انشاءاللہ دوبارہ ہماری حکومت آئی تو ہم یہ ویری فکیشن بلیک لسٹ کا سلسلہ ختم کردیں گے اور پی ایس اے کے قانون کو بھی ختم کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیپال کے راستے اُن نوجوانوں کو واپس لایا جو بندوق ترک کرنا چاہتے تھے اور مجھے خوشی ہے کہ ان میں سے ایک نے بھی واپس بندوق نہیں اُٹھایا بلکہ بہت سارے آج یہاں کی سیاست کا حصہ ، کل ہی میں دو ایسے افراد سے جو سوپنچ بنے ہیں اور لوگوں کی نمائندگی اور خدمت کررہے ہیں۔ لیکن یہ سلسلہ بھی 2014میں ہماری حکومت جانے کے بعد 2015میں پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت کے قیام کیساتھ ہی بندہوا۔

Tags: الیکشن آفیسرانتظامیہبلیک لسٹتقسیمجموں وکشمیرزمینعمر عبداللہنیپال
ShareTweetSend
Previous Post

مودی نے پٹنہ میں روڈ شو کیا

Next Post

ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی تنازعہ میں نظرثانی کی درخواست دائر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی تنازعہ میں نظرثانی کی درخواست دائر

ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی تنازعہ میں نظرثانی کی درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In