پیر, مارچ 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہاتھرس میں بھگدڑ،116 کی موت

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 2, 2024
in خاص خبریں
0
ہاتھرس میں بھگدڑ،116 کی موت
0
SHARES
84
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہاتھرس:02جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے سکندراراؤعلاقے میں منگل کو ایک ستسنگ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 116 افراد کی موت ہوگی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔علیگڑھ کی ڈویژنل کمشنر چینا وی نے دیر شام میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ابھی تک موصول جانکاری کے مطابق حادثے میں 116 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 18زخمی ہیں جن کا علاج علی گڑھ میں چل رہا ہے۔ معاملے کی ابتدائی جانچ کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کی اجازت ضلع انتظامیہ سے لی گئی تھی لیکن ابھی یہ جانچ کا موضوع ہے۔ آرگنائزرس کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائےگی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹرجنرل آف پولیس سمیت تمام اعلی افسران کو ہاتھرس جانے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی خود راحت و رسان کی پل پل کی جانکاری لے رہے ہیں۔انہوں نے حادثے کی جانچ کے لئے اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس آگرہ اور علی گڑھ کے ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی 24گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے حادثے میں مہلوکین کے اہل خانہ دو دو دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے کی مالی معاونت کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یوگی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ مقامی منتظمین نے ‘بھولے بابا’ کا پروگرام منعقد کیا تھا۔ پروگرام کے بعد جب ستسنگ کے مبلغ اسٹیج سے نیچے آرہے تھے تو اچانک عقیدت مندوں کا ایک ہجوم انہیں چھونے کے لیے ان کی طرف بھاگنے لگا اور جب ‘سیوداروں’ نے انہیں روکا تو یہ واقعہ پیش آگیا۔اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ہم نے ایڈیشنل ڈی جی آگرہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور ان سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ واقعہ کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی وہاں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے تین وزراء چودھری لکشمی نارائن، سندیپ سنگھ، اسیم ارون موقع پر ہیں۔

इस तरह के काफिले और सुरक्षा घेरे में चलता है #बाबा सूरज पाल उर्फ "नारायण साकार हरि"
इसके दिखावे के कारण ही #हाथरस के #सत्संग में भगदड़ मची।
सबसे बड़ा सवाल है की इन बाबाओं को छूट कौन देता है?#UttarPradesh #Hathras #Etah #STAMPEDE pic.twitter.com/5CF4eaJ57c

— Indian Observer (@ag_Journalist) July 2, 2024

ہاتھرس کے ڈی ایم آشیش کمار پٹیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ سکندراراؤ تحصیل مگل گڑھی نیشنل ہائی وے پر پھلرئی گاؤں میں آج ایک مذہبی انعقاد کے اختتام پر امس کے درمیان باہر نکلنے کی جلدی میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک پرائیویٹ پروگرام تھا جس کی اجازت ایس ڈی ایم سے لی گئی تھی اور پروگرام کے پیش نظر سبھی ممکنہ انتظامات کئے گئے تھے۔
اس سے پہلے ایٹہ کے سینئر ایس پی اور چیف میڈیکل افسر نے 27 مہلوکین کی لاشیں یہاں پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔ایٹہ کے سینئر ایس پی راجیش کمار سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پڑوسی ضلع ہاتھرس میں بھگوان شیو کے ستسنگ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد کی موت ہوئی ہے جن کی لاشیں یہاں میڈیکل کالج بھیج گئی ہیں۔ جن میں 23 خواتین 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ جن کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے زیادہ کی جانکاری انہیں نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل میں مغل گڑھی نیشنل ہائی وے پر پھلرئی گاؤں میں آج مانو منگل ملن سدبھاونا سماگم سمیتی نامی ادارے نے ستسنگ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوئے تھے۔ پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: آرگنائزربھگدڑتحقیقاتخواتینڈائرکٹرجنرل آف پولیسستسنگعقیدت مندہاتھرسہجومواقعہ
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن کے بعد پھرماب لنچنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے: ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں

Next Post

حادثے کا خاطی کوئی بھی ہوبچے گا نہیں، ہوگی سخت کاروائی:یوگی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حادثے کا خاطی کوئی بھی ہوبچے گا نہیں، ہوگی سخت کاروائی:یوگی

حادثے کا خاطی کوئی بھی ہوبچے گا نہیں، ہوگی سخت کاروائی:یوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In