ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

یہ مسلمانوں کیلئے انتہائی صبرآزما دور ہے: احمد بخاری

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 31, 2024
in خاص خبریں
0
یہ مسلمانوں کیلئے انتہائی صبرآزما دور ہے: احمد بخاری
0
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،30اگست (یو این آئی)دہلی کی شاہی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آج یہاں نماز جمعہ قبل عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت انتہائی صبرآزما اور آزمائش سے بھرے دور سے گزررہے ہیں ملک ایسے لمحات سے گزررہا ہے، جس میں ہر طبقے کے لوگ ذہنی الجھن میں مبتلا ہیں ہزاروں سال سے گنگا جمنی تہذیب کے اس آئینہ دار ہندوستان کادامن اس قدر وسیع رہا ہے کہ ہر مذہب کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ ایک ایسا ملک جس کی شناخب تمام مذا ہب ، تہذیبوں، زبانوں، رنگ و نسل کا مساوی احترام ہے، آج اس پر آنچ آئی ہوئی ہے۔ یہ ہندو اور مسلمان کا سوال نہیں، یہ وطن عزیز کی عزت اور بقا اور سلامتی کا سوال ہے۔

مولانا بخاری نے کہا کہ ہمارا ملک اور اس کی پہچان کسی ایک اکائی ، مذہب یا تہذیب سے نہیں بلکہ یہ تمام عقائد، مذاہب، ثقافتوں، تہذیب و تمدن کا مشترکہ عالمی مرکز اور گہوارہ ہے۔ اس چمن میں سب ایک دوسرے سے کئی مسائل پر بنیادی اختلافات کے باوجود سب ایک اکائی کی طرح صدیوں سے چلے آرہے ہیں ۔ اب ایسا کیا ہوگیا کہ اقلیت کی ہر چیز جرم بن گئی اور اکثریت کا غلط بھی صحیح ہوگیا ہے ؟

مسلمانان ہند اس ملک کی تنہا سب سے بڑی آبادی ہے اور تمام دنیا میں کسی ایک ملک میں بھی سب سے بڑی آبادی ہے۔

مسٹر احمدبخاری نے کہا کہ تقسیم ہند کے باوجود نفرت اور منافرت کا بازار آج گرم رہا، لیکن اس سے پہلے ایسا دیکھنے کو کبھی نہیں ملا۔ بھیانک فسادات ہوئے، قتل و غارت گری ہوئی، نہتے نمازیوں پر گولیاں چلیں، لاتعدا دد مسلمانوں کو زندہ زمین میں دفناکر ان پر ٹریکٹر چلاکر گوبھی کی فصل لگادی گئی ، ہزاروں سکھوں کا قتل عام ہوا ، لاکھوں معصوم جانیں تقسیم وطن کی نذر ہوئیں۔ مگر نفرت کا زہر نہیں پھیلا۔ آسام میں نیلی کے مقام پر 16گاوں سے مسلمان کھدیڑ دیئے گئے، تین ہزار سے زائد مسلمانوں کا یک طرفہ قتل ہوا مگر آج آسام میں جس طرح نفرت پھیلائی گئی ہے اور پھیلائی جارہی ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

شاہی امام نے کہا کہ مسلمانوں کو بیوقوف بنانے کے لئے لبراہن کمیشن،گوپال کمیشن، شری کرشنا کمیشن اس کے علاوہ بھی مختلف کمیٹیاں اور کمیشن بنائے گئے۔ مسلمانوں کو ڈرا ڈرا کر ووٹ حاصل کئے جاتے رہے ، اقتدار حاصل کیا لیکن ناانصافی، محرومی مسلمانوں کے مقدر بنادےے گئے۔ آزادی کے بعد جو تمام تحفظات مسلمانوں کو ملنا چاہئے تھے، وہ نہیں ملے۔ بلکہ ایک سازش کے تحت ان تحفظات سے مسلمانوں کو محروم رکھا گیا۔

امام بخاری نے کہا کہ ہمار ایسا کیا ا گناہ ہے کہ مسجدوں کی میناروں پر چڑھ کر اشتعال انگیز نعرے، اماموں کی داڑھیوں کو نوچاجانا، ٹرین میں سفر کے دوران مسلمانوں کا قتل کیا جانا، قرآن کریم کی بے حرمتی، توہین رسالت، وقف ترمیمی بل، دھرم سنسد کے ذریعے مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی، قبرستانوں، مزارت اور خانقاہوں کی بے حرمتی، ہجومی تشدد، ذرا سے احتجاج پر عدالتی حکم کے بغیر گھروں کو بلڈوز کیا جانا، برسراقتدار جماعت کا مسلم نمائندگی سے مکمل خالی رہنا اور بے جا زبان درازی کرکے مسلمانان ہند میں خوف و ہراس پیدا کرنا، اتنا ہی نہیں بلکہ اگر ایک ہندو بیٹی کے ریپ کا واقعہ ہو، تو پورا ملک آواز اٹھائے اور وہی ظلم جب ایک مسلم بیٹی پر ہو تو ہر سو خاموشی چھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اس ہندوستان کو تلاش کررہے ہیں جس کا خواب ان کے بزرگوں نے دیکھا تھا۔

شاہی امام نے کہا کہ انہوں نے ان تمام حالات کا ذکر پورے ملک اور مہذب معاشرے کو دعوت فکر دینے کے لئے کیا ہے۔ میری تشویش کا پس منظر ہندومسلم تقسیم یا تعصب نہیں ہے، مجھے اپنا ملک اندھیروں کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے حالات میں مجھے اپنا یہ قومی اور مذہبی فریضہ لگا کہ میں اپنی اس روایتی ذمہ داری کو نبھائیں جو اس کی روشن تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کسی کو بے جا نفرت میں مبتلا کرنا ان کا مقصود نہیں بلکہ سب میں ایک احساس ذمہ داری اور احساس احتساب کرنا مقصود ہے۔ جذبات کو بھڑکانا قیادت کا کام نہیں۔ اس کا کام مسائل سے آگاہ کرنا، بروقت متنبہ کرنا اور مسائل کے حل کی زمین پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔آخر میں میں اپنی قوم سے مخاطب ہوکر کہنا چاہتاہوں کہ آزمائش اور امتحان انبیاءکی سنت ہے جو اس دور میں مستعد رہا تو نصرت اور فتح انشاءاللہ اس کا مقدر ہے۔

Tags: جامع مسجددورذہنی الجھنصبرآزماگنگا جمنی تہذیبمسلمانمسلمانان ہند
ShareTweetSend
Previous Post

اقتصادی ترقی پانچ سہ ماہیوں میں کم ترین سطح پر

Next Post

مودی اگلے ہفتے برونئی و سنگاپور جائیں گے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی اگلے ہفتے برونئی و سنگاپور جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In