بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

مہاتما گاندھی کوقوم کا خراج عقیدت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 2, 2022
in آئینہ شہر, دیار وطن
0
مہاتما گاندھی کوقوم کا خراج عقیدت
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جنم دن پر سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری بھی یاد کئے گئے

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں مہاتما گاندھی اور آنجہانی لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول چڑھاکر ان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کئی مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی پھول چڑھائے۔اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر مسٹر اوم برلا نے لوک سبھا سکریٹریٹ کے پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پریڈکی طرف سے مرکز میں حکومت ہند کی وزارت تعلیم اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاوس کے ہال میں ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں سے منتخب 99 نوجوان شرکابھی مہاتما گاندھی اور آنجہانی لال بہادر شاستری کی پروقار تقریب کے گواہ بنے ۔ ان میں سے 30 منتخب شرکاء نے ملک کی ترقی میں ہمارے قومی رہنماؤں کے کردار اور ان کی زندگی کے اصولوں اور نظریات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے فلسفے، نظریات اور افکار وقت اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہیں جو ہمارے لئے ہمیشہ قابل تقلید ہیں گے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا دوسری جنگ عالمی کے دور سے گزر رہی تھی اور جوہری ہتھیاروں کا حقیقی خطرہ تھا، مہاتما گاندھی نے ہمیں عدم تشدد کے ذریعے آزادی دلائی۔ اسی طرح آنجہانی لال بہادر شاستری سادگی، جمہورت پر یقین اور قوم سے وابستگی کے مظہر تھے۔ملک کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنے علم، دانش اور ہنر سے دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہندوستان نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا عزم کیا ہے اور اس سفر میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوگا۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک آئین موجود ہے جسے دوسرے ممالک رول ماڈل اور رہنما ہدایات کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ادھر دوسری جانب انگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا محترمہ گاندھی بابائے قوم کو پھول چڑھانے کے لیے صبح راج گھاٹ گئیں اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے راج گھاٹ پر کل مذاہب دعا میں شرکت کرکے باپو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ راہل، جو بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کر رہے ہیں، نے ٹویٹ کرکے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’باپو نے ہمیں سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنا سکھایا، محبت، ہمدردی، ہم آہنگی اور انسانیت کے معنی سمجھائے۔ آج گاندھی جینتی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ہندوستان کو اسی طرح متحد کریں گے جس طرح انہوں نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا تھا۔مسٹر کھڑگے بھی محترمہ گاندھی کے ساتھ راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
دریں اثناء غربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مہاتما گاندھی، جنہیں پیار سے باپو بھی کہا جاتا ہے، 02 اکتوبر 1869 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ ملک میں گاندھی جینتی 2 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، مہاتما گاندھی کو ‘فادر آف دی نیشن’ بھی کہا جاتا ہے۔محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر لکھاکہ "بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ مہاتما گاندھی، عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مثال، آج بھی دنیا کے بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ باپو نے 1920 میں عدم تعاون کی تحریک کی قیادت کی۔ انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے بابائے قوم نے 1930 میں ڈانڈی نمک مارچ کے ساتھ انگریزوں کے عائد کردہ نمک ٹیکس کو چیلنج کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 1942 میں انگریزوں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔مہاتما گاندھی نے انگریزوں کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی تحریک کی قیادت کی تھی اور ملک کی آزادی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اقوام متحدہ بھی 2 اکتوبر کو بین الاقوامی ’یوم عدم تشدد‘ کے طور پر مناتی ہے تاکہ گاندھی کے امن اور عدم تشدد پر یقین کا احترام کیا جا سکے۔

Tags: خراج عقیدتقومگاندھیلا بہادر شاستری
ShareTweetSend
Previous Post

گاندھی جی کا فلسفہ حیات ہر زمانے اور ملک کے لیے کارگر: شیخ عقیل احمد

Next Post

ملائم سنگھ یادو کی حالت نازک 

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملائم سنگھ یادو کی حالت نازک 

ملائم سنگھ یادو کی حالت نازک 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In